اہم خبریں

کراچی کے علاقے گارڈن میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مشہور ٹک ٹاکر مسکان سمیت 2 افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے:

276

 

کراچی کے علاقے گارڈن میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مشہور ٹک ٹاکر مسکان سمیت 2 افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔

کراچی کے علاقے گارڈن انکل سریا اسپتال کے قریب نامعلوم افراد نے کار پر فائرنگ کرکے 4 افراد کو نشانہ بنایا گیا ہے، فائرنگ کے نتیجے میں کار سوار ٹک ٹاکر مسکان جاں بحق ہوگئی جبکہ عامر خان، صدام اور ریحان نامی افراد کو شدید زخمی حالت میں سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں صدام نامی شخص زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے تعقب کے بعد گاڑی کے پیچھے سے 2 گولیاں مار کر گاڑی کو روکا اورپھر سڑک پر اتار کر تمام افراد کو فائرنگ کا نشانہ بنایا۔ فائرنگ کا نشانہ بنے والے مسکان اور عامر کا ٹک ٹاک بھی منظر عام پر آگیا۔

ذرائع کے مطابق ٹک ٹاک ویڈیو فائرنگ کے واقعے سے کچھ دیر قبل بنائی گئی ہے جبکہ عامر بلدیہ جبکہ مسکان لانڈھی کی رہائشی بتائی جارہی ہے۔ فائرنگ کے واقعے میں نائن ایم ایم پستول کا استعمال کیا گیا۔ پولیس نے شواہد جمع کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

اس کے ساتھ ہی 4 افراد کی ہلاکت کا معاملے میں پولیس کی بے حسی کی ویڈیو سامنے آگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فائرنگ کا نشانہ بننے والے زخمی تڑپتے رہے اور پولیس ایمبولنس کا انتظار کرتی رہی۔

فائرنگ کے بعد وڈیو میں فوری طور پر موقع پر پہنچنے والی پولیس پارٹی کی بے حسی دیکھی جا سکتی ہے۔

فائرنگ سے زخمی ہونیوالے افراد کو سڑک اور گاڑی میں تڑپتے دیکھا جاسکتا ہے۔

کراچی: گارڈن کے قریب کار پر فائرنگ، 4 افراد جاں بحق

موقع پر موجود پولیس اہلکار زخمیوں اسپتال منتقل کرنے کی بجائے مشوروں میں وقت ضائع کرتے رہے۔

ویڈیو میں پولیس والے ایمبولینس کو کال کرنے کا کہہ رہے ہیں، فائرنگ کا نشانہ بننے والے افراد آخری سانسیں لے رہے تھے۔

ایمرجنسی کی صورت میں زخمیوں کو پولیس موبائل میں بھی اسپتال منتقل کیا جاسکتا تھا۔

پولیس اہلکاروں نے زخمیوں کو فوری اسپتال منتقل کرنے کے بجائے ایمبولینس کا انتظار کیا۔

ویڈیو لنک>      fzal nadeem https://jang.com.pk/news/880271

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.