اہم خبریں

شمن ایجنسیاں آپریشن رد الفساد کے نتیجے میں حاصل شدہ فوائد کو سبوتاژ کرنا چاہتی ہیں. جنرل قمر جاوید باجوہ

234

             مانٹرنگ ڈیسک

  اب قبائلی علاقوں کا امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی -آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

پاک فوج کے سربراہ نے جنوبی وزیرستان کے علاقوں آسمان منزہ اور میر علی میں مکمل دن گزارا

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جنوبی اور شمالی وزیرستان کا اہم دورہ کیا۔ کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

س موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاک فوج خطے میں امن واستحکام کیلئے پرعزم ہے۔ پاک فوج قانون نافذ کرنے والے اداروں کی صلاحیتیں بڑھانے کیلئے کردار ادا کر رہی ہے۔

اس دورے کے موقع پر فوجی حکام کی جانب سے آرمی چیف کو بارڈر مینجمنٹ، علاقے کے استحکام کے لیے جاری آپریشنز، علاقے کی ترقی سمیت سرحدی راہداریاں کھولنے کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سربراہ نے جنوبی وزیرستان کے علاقوں آسمان منزہ اور میر علی میں مکمل دن گزارا۔ آرمی چیف نے علاقے میں سول انتظامیہ کی رٹ کے قیام کے لیے افسروں اور جوانوں کے تعاون کو بھی سراہا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے میر علی کے قبائلی عمائدین سے بھی ملاقات کی اور دہشتگردی کیخلاف جنگ میں قبائلی عوام کی قربانیوں کو سراہا۔

https://dunya.com.pk/index.php/dunya-headline/HeadLineRoznama/590602_1

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.