میڈیا ورکرز کے مسائل کے حل کیلئےبھرپور اقدامات اٹھا رہے ہیں ، اسد اللہ ابڑو
PR
/ Report PNA
ایپنک کے وفد سے ملاقات کے موقع پر سیکرٹری لیبر اینڈ ہیومن ریسورسزڈپارٹمنٹ کا اظہار خیال
کراچی (اسٹاف رپورٹر) صوبائی سیکرٹری لیبر اینڈ ہیومن ریسورسز ڈپارٹمنٹ اسد اللہ ابڑو نے کہا ہے کہ مزدوروں کے مسائل حل کرنے کیلئے ہر قسم کے اقدامات اٹھا رہے ہیں،قوانین کی بہتری کیلئے بھرپور کام ہورہا ہے اور میڈیا ہائوسز میں لیبر قوانین پر عملدرآمدکو یقینی بنایا جائے گا۔ اس بات کا اظہار انہوں نےاپنے دفتر میں آل پاکستان نیوز پیپر ایمپلائز کنفیڈریشن کےوفد سے باتیں کرتے ہوئے کیا۔ وفد کی قیادت شکیل یامین کانگا چیئرمین ایپنک نے کی جبکہ دیگر عہدیداروں میں طاہر حسن خان، دارا ظفر، محمد عرفان خان، ندیم محموداور سید صابر علی شامل تھے۔ وفد نے شعیب ابڑوکو میڈیا وکرز کی مشکلات اور اداروں میںکئی کئی برسوں سے ملازمت کرنے کے باوجودورکرز کو اپائنمنٹ لیٹرز کے جاری نہ ہونے، لیبر کورٹس اور ویجیز کمپنسیشن میں کیسز کے نہ چلنے سے سائلین کو درپیش مسائل ، ملازمین کی تنخواہوں میں غیر ضروری تاخیر اور واجبات کی عدم ادائیگی، کم سے کم تنخواہوں کے قانون عملدرآمد نہ ہونےسمیت دیگر مسائل سے آگاہ کیا گیا۔سیکرٹری لیبر نے میڈیا ہاؤسز میں کم از کم تنخواہوں کی ادائیگی نہ ہونے اور لیبر قوانین کی مروجہ شقوں اور دیگر قوانین کے عدم نفاذ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے یقین دلایا کہ وہ قوانین کے مکمل نفاذ کیلئے اپنا آئینی کردار ادا کریں گے۔
کیپشن۔
ایپنک کے وفد نے چیئرمین شکیل یامین کانگا کی قیادت میں صوبائی سیکرٹری لیبر اینڈ ہیومن ریسورسز ڈپارٹمنٹ اسد اللہ ابڑو سے ملاقات کی اس موقع پرطاہر حسن خان، دارا ظفر، عرفان خان، ندیم محمود اور سید صابر علی بھی موجود ہیں۔