اہم خبریں

پاکستان کوسٹ گارڈزکی گوادر کے علاقے پیشو گان اور پلیری میں کاروائیاں، اعلی کوالٹی کی منشیات برآمد

176

 PNA/HYD 24

Ferhan Alhter

مورخہ19 نومبر2025:
پاکستان کوسٹ گارڈزنے اپنی انٹیلی جنس ذرائع کی منشیات اسمگلنگ کی مصدقہ اطلاعات کی بنیاد پرگوادر کے علاقے پلیری میں جھاڑیوں میں چھپائی گئی 1400 کلوگرام چرس، 105کلوگرام متیھ آئس،8 کلو گرام ہیروئن،اور6.5 کلو گرام آفیون برآمد کر لی۔ جبکہ ایک اور کارروئی میں پیشوگان کے ساحلی راستے پسوگیپ پر اسنیپ چیکنگ کے دوران476کلوگرام اعلی کوالٹی کی چرس برآمدکر لی گئی۔خدشہ ہے کہ یہ منشیات سمندر کے راستے بیرون ملک اسمگل ہو نا تھی۔پکڑی جانے والی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت  134.43   ملین ڈالر کے لگ بھگ ہے۔
     واضح رہے کہ پاکستان کوسٹ گارڈزمنشیات اور ہر طرح کی اسمگلنگ اورمنشیات کی روک تھام کرتے ہوئے ملکی معیشت کو مستحکم کرنے میں اپنا کردار ادا کر تی رہے گی۔
پریس ریلیز
  ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈز
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.