اہم خبریں

وزیراعظم عمران خان نے عوام کے دل جیت لئے پیٹرول میں اضافے کی تجویز مسترد :

232

 عوامی فلاح و بہبود کو مد نظر رکھتے ہوئےوزیر اعظم نے پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کی تجویز منظور نہیں کی۔

عوامی فلاح و بہبود کو مد نظر رکھتے ہوئےپٹرولیم مصنوعات میں اضافے کی تجویز منظور نہیں کی
حکومت عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لئے ہر حد تک جائے گی-وزیر اعظم عمران خان.
 یکم دسمبر سے اب تک پیٹرولیم مصنوعات 16 روپے 37 پیسے تک مہنگی کی جاچکی ہیں۔ اسی عرصے میں
پیٹرول 11 روپے 21 پیسے فی لٹر پہلے مہنگا کیا گیا۔
اس سے قبل حکومت ڈھائی ماہ میں پیٹرولیم مصنوعات مسلسل 5 بار مہنگا کرچکی ہے.
وگرا کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں14.07روپے، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں
13.61 روپےفی لٹر اضافے کی تجویز تھی۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں 10.79روپے کی سفارش کی گئی تھی۔
اوگرا نے لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 7.43 روپے اضافہ تجویز کیا گیا تھا۔
28فروری تک پیٹرول کی قیمت111.93پیسے فی لیٹر، ڈیزل کی قیمت116.07روپے فی لیٹر، لایٹ ڈیزل آئل کی
قیمت79.23روپے فی لیٹر اور مٹی کے تیل کی قیمت80روپے19پیسے فی لیٹر برقرار رہے گی.


 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.