اہم خبریں

ضمنی انتخاب برائے این اے 249 کراچی غربی۔II میں پریذائیڈنگ افسران اور سینئر پریذائیڈنگ افسران کی تربیت گورنمنٹ ٹیکنیکل کالج میں شروع: ترجمان دفتر صوبائی الیکشن کمشنر سندھ

211

پریس ریلیز

8اپریل 2021

NA-249 form 33 

 


کراچی (پ ر)ترجمان دفتر صوبائی الیکشن کمشنر سندھ  کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ضمنی انتخاب برائے این اے 249 کراچی غربی۔II میں پریذائیڈنگ افسران اور سینئر پریذائیڈنگ افسران کی تربیت کا آغاز گورنمنٹ ٹیکنیکل کالج سائٹ میں کردیا گیا ہے۔ اِس موقع پر صوبائی الیکشن کمشنر سندھ جناب اعجاز انور چوہان نے محترم چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی خصوصی ہدایات کے مطابق ٹریننگ سینٹر جوکہ 5کمروں پر مشتمل تھا کا دورہ کیا۔ اِن کے ہمراہ سید ندیم حیدر، ریجنل الیکشن کمشنر کراچی/ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر، محمد سجاد خٹک، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کورنگی/ ریٹرننگ آفیسر این اے 249 کراچی غربی۔II، عبدالرحمن آرائیں، ریجنل الیکشن کمشنر شہید بینظیر آباد/ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر، محمد یوسف، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کراچی سینٹرل/ مانیٹرنگ آفیسر باہمراہ جناب حامد حسین، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کراچی غربی، حمیرا بنت معاذ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کیماڑی اور اسسٹنٹ کمشنر/اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر عبدالحنان بھٹو بھی موجود تھے۔

اِس موقع پر صوبائی الیکشن کمشنر سندھ جناب اعجاز انور چوہان نے تمام پریذائیڈنگ افسران کو محترم چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کا پیغام پہنچاتے ہوئے کہا کہ پریذائیڈنگ افسران سرکاری ملازم ہے اور وہ اپنی ذمہ داریاں دیانتداری اور ایمان داری کے ساتھ سرانجام دیں اور ضمنی انتخاب میں اپنا مثبت کردار ادا کریں اور صوبائی الیکشن کمشنر سندھ جناب اعجاز انور چوہان نے پریذائیڈنگ افسران اور سینئر پریذائیڈنگ افسران کو مخاطب کرتے ہوئے مزید کہا کہ فارم45 کی کاپی کو بہت احتیاط سے پُر کیا جائے اور تمام پولنگ ایجنٹس کو فراہم کی جائے۔ انہوں نے تاکید کی کہ پولنگ ایجنٹس کو آگاہی دی جائے تاکہ وہ فارم45 حاصل کئے بغیر پولنگ اسٹیشن کو نہ چھوڑیں۔ مزید برآں یہ کہ پریذائیڈنگ افسران کو اس بات کا بھی پابند کیا جائے کہ وہ فارم45 کی کاپی پولنگ ایجنٹس کو لازمی فراہم کریں۔
واضح رہے کہ متعلقہ حلقہ میں پولنگ 29اپریل 2021 بروز جمعرات کو ہوگی۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.