اہم خبریں

مسلسل چھٹی بار پٹرول مہنگا کرنیکی تیاری:

271

قیمت میں 5روپے اضافے کا امکان

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے ایک مرتبہ پھر عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاری شروع کر دی ہے، 16 فروری سے
پیٹرولیم مصنوعات 4 روپے سے ساڑھے 5 روپے تک مہنگی کئے جانے کا امکان ہے۔ اوگرا نے ورکنگ پیٹرولیم ڈویژن کو بھجوادی 
ذرائع کے مطابق حکومت ڈھائی ماہ میں پیٹرولیم مصنوعات مسلسل 5 بار مہنگا کرچکی ہے۔ یکم دسمبر سے اب تک پیٹرولیم مصنوعات 16 روپے 37 پیسے تک مہنگی کی جاچکی ہیں۔ اسی عرصے میں پیٹرول 11 روپے 21 پیسے فی لٹر پہلے مہنگا کیا گیا۔
 حکومت کے پاس لیوی میں کمی سے قیمتیں برقرار رکھنے کا آپشن بھی موجود ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے فیصلہ وزیر اعظم کریں گے۔

 

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.