لاہور ہاٸی کورٹ میں APRNSکے صدر غلام مرتضیٰ جٹ کی درخواست پر سماعت
PNA/ARPNS
بروقت اداٸیگی نہ ہونیکی وجہ سے لوکل/ریجنل اخبارات شدید معاشی بدحالی کا شکار ہوچکے تھے APRNS صدرجی ایم جٹ

لاہور ( کورٹ رپورٹر )پنجاب ایڈورٹاٸزمنٹ پالیسی میں اشتہارات کے واجبات کی اداٸیگی 15/85فارمولا کیخلاف PAAکی رٹ پٹیشن میں فریق بننے کیلٸے آل پاکستان ریجنل نیوز پیپرز سوساٸٹی APRNSکے صدر غلام مرتضیٰ جٹ کی طرف سے لاہور ہاٸی کورٹ لاہور بینچ میں داٸر درخواست پر مسٹر جسٹس رسال حسن سید کی عدالت میں سماعت ہوٸی ، آل پاکستان ریجنل نیوز پیپرز سوساٸٹی APRNSکے صدر غلام مرتضیٰ جٹ کی طرف سے APRNSکے لیگل ایڈواٸزر و کونسل رائے محمد بلال ندیم کھرل ایڈووکیٹ نے اپنے دلاٸل پیش کٸے جبکہ PAAکے کونسل نے معزز عدالت میں پیش ہوکر اپنی رٹ پٹیشن واپس لینے کا مطالبہ پیش کیا جس پر معزز عدالت نے رٹ پٹیشن کو ڈسمس کر دیا سماعت کے بعدلاہور ہاٸی کورٹ کے احاطہ میں آل پاکستان ریجنل نیوز پیپرز سوساٸٹی APRNSکے بانی صدر غلام مرتضیٰ جٹ نے میڈیا ٹاک کرتے ہوٸے لوکل/ریجنل اخبارات کے ذمہ داران کو کامیابی پر مبارک باد پیش کی اور کہا کہ وفاق کے بعد اب پنجاب میں بھی لوکل/ریجنل اخبارات کے اشتہارات کے پیسے کوٸی بھی ایڈ ایجنسی دبا نہیں سکے گی اب SPLاشتہارات کا85فی صد کاچیک سرکاری محکمہ جات کی طرف سے اخبارات کو دیا جاٸیگا اس سے قبل اخبارات کا 85فیصد بھی ایڈ ایجنسیز کو جاری ہو جاتا تھا اور اکثر ایڈ ایجنسیز عرصہ دراز تک لوکل/ریجنل اخبارات کو اداٸیگی نہیں کرتی تھی جس کی وجہ سے لوکل/ریجنل اخبارات شدید معاشی بدحالی کا شکار ہوچکے تھے اس موقعہ پر APRNSکے ذمہ داران چوہدری خاور مقصود گجر،حافظ محمد جہانگیر اور دیگر بھی موجود تھے
مرکزی ترجمان APRNS
کمال عبدالجمیل