اہم خبریں

انڈے کتنے روپے کلو؟ مریم نواز کے بیان کا سوشل میڈیا پر مذاق بن گیا:

216

مریم نواز سوشل میڈیا پر ٹرولنگ کا شکار سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے

 سوشل میڈیا پر انڈے کتنے روپے کلو ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

گزشتہ روز مریم نواز نے این اے 75 ڈسکہ میں الیکشن کمپین میں حصہ لیا۔ مریم نواز نے ڈسکہ میں تقریر کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کو خوب آڑے ہاتھوں لیا اور وزیراعظم عمران خان کو نالائق قرار دیتے ہوئے کہا کہ اب ہم عمران خان سے کوئی بات نہیں کریں گے۔ عمران خان سے اب بات فیض آباد میں ہوگی۔

مریم نواز نے ڈسکہ ضمنی انتخاب کی مہم کے دوران اپنی تقریر میں انڈوں کو درجن کی بجائے کلو کہہ دیا، مریم نواز نے ڈسکہ جلسہ میں شرکاء سے سوال کیا کہ انڈے کتنے روپے کلو ہیں؟

سیاسی اور سماجی شخصیات کی جانب سے بھی ٹوئٹس کئے جارہے ہیں۔

 

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.