PC/PNA
21/04/2021
وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کی کوئٹہ کے مقامی ہوٹل کی پارکنگ میں ہونے والے بم دھماکے کی مذمت۔
ایک پولیس اہلکار بھی شہید
زخمیوں میں 2اسسٹنٹ کمشنر بھی شامل ہیں، اسسٹنٹ کمشنر ریونیو کوئٹہ اعجاز احمد اور
اسسٹنٹ کمشنرجعفر آباد بلال شبیر زخمیوں میں شامل ہیں۔
ہوٹل کے پارکنگ ایریا میں کھڑی گاڑیوں میں آگ لگنے کے باعث ریسکیو عمل میں مشکلات کا /سامنا.
وزیراعلی نے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی
وزیراعلی کا دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع گہرے دکھ پر افسوس کا اظہار۔
وزیراعلیٰ کا جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار
امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی ۔ وزیراعلی بلوچستان
دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کے لیے پوری قوم متحد ہے۔ وزیراعلی بلوچستان
وزیر اعلی کا سیکورٹی فورسز کو سیکیورٹی کے فول پروف اقدامات کرنے کی ہدایت
دہشت گردوں نے اپنی بزدلانہ کارروائیوں کے لیے مقامی ہوٹل کو نشانہ بنایا۔ وزیراعلی بلوچستان۔
حکومت کے احسن اقدامات سے بہت حد تک دہشت گردی پر قابو پایا گیا ہے۔وزیراعلی بلوچستان
زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔ وزیراعلی کی ہدایت
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ یہ بڑا دھماکا ہے، چینی سفیر نونگ رونگ اسی ہوٹل میں ٹھہرے ہوئے تھے لیکن دھماکے کے وقت نہیں تھے، زخمیوں میں پولیس اہلکار بھی شامل ہیں، پشاور ، کوئٹہ ، کراچی ، اسلام آباد اور راولپنڈی میں دہشتگردی کی اطلاعات ہیں.