PNA/PC
کاشف خان
ضلع گجرات
مورخہ 21-04-03
پریس ریلیز
تھانہ گلیانہ کے علاقہ میں دوران ڈیوٹی کانسٹیبل کا اختیارات سے تجاوز کا معاملہ۔
ڈی پی او گجرات کا فوری نوٹس!!
کنسٹیبل وقاص کو اختیارات سے تجاوز کرنے پر معطل کر کے قانونی کاروائی کا حکم۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ گلیانہ کے علاقہ میں کانسٹیبل وقاص دوران ڈیوٹی کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر دکاندار پر تشدد کرنے لگا ۔ جس پر ڈی پی او گجرات عمر سلامت نے فوری نوٹس لیتے ہوئے کانسٹیبل وقاص کو معطل کر کے تبدیل لائن کر دیا اور اسکے خلاف قانونی کاروائی کا حکم دے دیا۔
ڈی پی او گجرات کو کہنا تھا کہ اختیارات سے تجاوز کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور ایسے عناصر کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ترجمان گجرات پولیس