اہم خبریں

کراچی غربی میں تمام پولنگ اسٹیشنوںپر ہدا یت جاری.پُرامن ضمنی انتخاب کیلئے رینجرزتعینات ہوگی

402

PNA

پریس ریلیز

 19اپریل 2021
کراچی (پ ر) صوبائی الیکشن کمشنر سندھ جناب اعجاز انور چوہان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ضمنی انتخابات کے حوالے سے ہدا یت جاری کی ہیں کہ دوران ضمنی الیکشن NA-249 کراچی غربی میں تمام پولنگ اسٹیشنوں پر پریذائیڈنگ افسران کے علاوہ پولنگ عملہ اور پولنگ ایجنٹوں کو موبائل فون کے استعمال پر پابندی ہوگی اور پریذائیڈنگ آفیسر کی اجازت کے بغیرخواتین پولنگ اسٹیشن میں سیکورٹی اہلکاروں سمیت کسی بھی غیر مجاز مرد کو داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔
صوبائی الیکشن کمشنر سندھ نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے احکامات کی روشنی NA-249 کرا چی غربی میں پُرامن ضمنی انتخاب کیلئے رینجرز کے اہلکار پولنگ اسٹیشن کے باہر تعینات کئے جائیں گے۔اور الیکشن کے منصفانہ اور پرُامن انعقاد کو ممکن بنانے کیلئے تمام ضروری اقدامات کئے جارہے ہیں ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کی طرف سے ضابطہ اخلا ق پر مکمل عمل کر وایا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ متعلقہ حلقہ میں پولنگ 29اپریل 2021بروز جمعرات کو ہو گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.