اہم خبریں

زیرتربیت اے ایس پیزکا ایس ایس یو ہیڈکوارٹرز کا دورہ

268

کراچی: 47 ویں اسپیشلائزڈ ٹریننگ پروگرام (23 ویں آئی سی سی) کے زیرتربیت اے ایس پیز نے اسپیشل سیکیورٹی یونٹ ہیڈ کوارٹر زکا دورہ کیا اور انتظامی امور،مینجمنٹ اور دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں میں پیشہ ورانہ معیار کی تعریف کی۔

وفدکے اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کے مختلف شعبوں کے دوران کمانڈنٹ ایس ایس یو ڈاکٹر فرخ علی لنجھار نے شعبوں کی کارکردگی سے آگاہ کیااور ملک کی پہلی اسپیشل ویپن اینڈ ٹیکٹکس ٹیم (SWAT) اور کمانڈوز کودی گئی جدید پیشہ ورانہ تربیت کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔

ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن مقصود احمد نے اے ایس پیز سے ملاقات کی اور اس بات کی ضرورت پر زور دیا کہ انسانی وسائل،شفاف بھرتی، جدید تربیت اور اچھے اخلاق کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستان پولیس کو بین الاقوامی معیار پر استوار کرنے کی اشد ضرورت ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ اے ایس پیزپاکستان کا مستقبل ہیں اور پولیس میں بہتری کے لیے مخکمہ کو کرپشن اور بدعنوانی سے پاک کرنا ہو گا اور پولیس میں عوامی خدمت کا جذبہ بیدار کرنا ہو گا۔

ڈی آئی جی ایس اینڈ ای ایس ڈی مقصود احمد نے مزید بتایا کہ جدید وقت کے تقاضوں کے مطابق اسپیشل سیکیورٹی یونٹ نے حال ہی میں یونیورسٹیز کے طلباء کے لئے فائر آرمز اینڈ سیلف ڈیفینس ٹریننگ کا آغاز کیا ہے تاکہ طلباء سیلف ڈیفنس اور بنیادی فائر آرمز ٹریننگ سے آگاہ ہو سکیں۔

ڈی آئی جی مقصود احمد نے مزید کہا کہ ایس ایس یو نے جدید خطوط پر اپنا کام شروع کیا ہے جس کا مقصد لوگوں کو انصاف کی فراہمی ہے جہاں عام آدمی بلا تفریق اپنی شکایات کے ازالے کے لئے پولیس سے رجوع کر سکیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایس ایس یو کے تمام کمانڈوز کو مختلف اداروں بشمول پاک فوج کے تربیتی مراکز سے پیشہ ورانہ تربیت فراہم کی گئی ہے تاکہ وہ جسمانی طور پر فٹ رہیں اور دہشت گردوں کا جدید صلاحیتوں سے مقابلہ کر سکیں۔

زیر تربیت اے ایس پیز نےS.W.A.T ٹیم کے کمانڈوز کی جانب سے دہشت گردوں کی جانب سے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی فرضی مشقوں کا مظاہر ہ بھی دیکھا۔

وفد نے ڈی آئی جی کو یادگاری شیلڈ پیش کی جبکہ مقصود احمد نے بھی وفد کو اعزازی شیلڈ پیش کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.