ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نےتحریک عدم اعتماد قرارداد کو مسترد کردیاقومی اسمبلی تحلیل
PNA/Media
قومی اسمبلی تحلیل، نئے انتخابات 90 روز میں: فرخ حبیب
وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اسمبلیاں تحلیل کیے جانے کے اعلان کے بعد سابق وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ ’نئے انتخابات 90 روز میں کروائے جائیں گے۔‘
پاکستان کی متحدہ اپوزیشن وزیراعظم عمران خان کی حکومت کی بساط الٹنے کے لیے آج قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کے لیے تیار تھی.
وزیراعظم عمران خان اور اپوزیشن دونوں کو ہی ووٹنگ کا پانسہ اپنے حق میں پلٹنے کے لیے 172 اراکین کی حمایت درکار تھی۔
ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے اس قرارداد کو مسترد کردیا, وزیراعظم عمران خان نے بھی اسمبلیاں تحلیل کیے جانے کا اعلان کیا.
بظاہر عمران خان سادہ اکثریت کھوچکے تھے کیونکہ ان کے بہت سے اتحادی اپوزیشن کی صفوں میں موجود تھے اور اپوزیشن بھی کچھ ایسے ہی دعوے کر رہی تھی۔
جب ڈپٹی سپیکر قاسم سوری نے آرٹیکل 5 اے کے تحت وزیراعظم کے خلاف اپوزیشن کی قرارداد کو غیر آئینی قرار دے کر مسترد کردیا۔عدم اعتماد کی یہ بازی اس وقت پلٹ گئی.
فوری بعد وزیراعظم عمران خان نے قوم سے اپنے خطاب میں بتایا کہ انہوں نے صدر مملکت کو اسمبلیاں تحلیل کرنے کی تجویز دے دی ہے۔
New elections will be held in 90 days
— Farrukh Habib (@FarrukhHabibISF) April 3, 2022
انڈپینڈنٹ اردو کی نامہ نگار کے مطابق آج اتوار کے روز عدالتی عملہ سپریم کورٹ پہنچ گیا ہے۔
دفتر میں موجود عملہ ڈپٹی سپیکر کی رولنگ کے خلاف درخواست کو داخل کرے گا اور آج ہی سماعت کے لیے مقرر کرے گا۔ ڈپٹی سپیکر کی رولنگ کے خلاف درخواست نیئر بخاری کی طرف سے وکیل شہباز کھوسہ نے دائر کی۔
استدعا کی گئی معاملہ آج ہی سماعت کے لئے مقرر کیا جائے، عدالتی ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کا سات رکنی بینچ تشکیل دیا جا رہا ہے۔