اہم خبریں

ملک بھر میں آج یوم تکریم شہدائے پاکستان منایا جارہا ہے، آج یوم تکریمِ شہدائے پاکستان کے سلسلے کی تقریبات کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

304
PNA Report 

Monitring Desck

جی ایچ کیو میں یوم تکریم شہدائے پاکستان کی تقریب، آرمی چیف کی یاد گار شہداء پر حاضری

تقریب میں مسلح افواج کے حاضرسروس اور ریٹائرڈ افسران بھی شریک ہوئے، جن میں سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ، سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس جنرل ندیم رضا اور دیگر ریٹائرڈ افسران بھی موجود تھے۔

اس کے علاوہ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد، مفتی منیب الرحمان، قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم سمیت مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات اور شہداء کے اہل خانہ بھی تقریب میں شریک ہوئے۔تقریب کا آغاز تلاوتِ کلام پاک سے کیا گیا جس کے بعد قومی ترانے کی دھن بجائی گئی۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے یادگار شہدا پر حاضری دی، پھول چڑھائے، فاتحہ خوانی اور شہداء کے بلند درجات کے لیے دعا کی گئی۔

قرآن خوانی کے ساتھ دن کا آغا

پورے ملک میں یومِ تکریمِ شہدائے پاکستان کا آغاز نمازِ فجر کے بعد قرآن خوانی سے ہوا جبکہ تینوں مسلح افواج کی یونٹس میں خصوصی طور پر قرآن خوانی کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر دعاؤں میں پاکستان کی سلامتی اور امن و امان کے لیے دعائیں مانگی گئیں۔پاک سرزمین کی حفاظت کی خاطر جان قربان کرنے والوں کے لیے بھی خصوصی دُعائیں مانگی گئیں۔علمائے کرام نے کہا کہ آزاد فضاؤں میں سانس لینا ہمارے ملک کے شہداء کے مرحونِ منت ہے، جو ہم پر ان کا قرض ہے، آج ضرورت اتحاد و یگانگت کے ساتھ فاصلوں کو ختم کرنے کی ہے تاکہ تمام افراد ملکی استحکام اور خوشحالی میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.