اہم خبریں

 پی پی جماعت اسلامی میں تحریری معاہدہ، جماعت اسلامی 28 دن بعددھرنا ختم.

289

PNA

اسٹاف رپورٹر/مانیٹرنگ ڈیسک

 پیپلزپارٹی اور جماعت اسلامی میں رات گئے مذاکرات کامیاب

 سندھ حکومت صحت تعلیم اور بلدیاتی اختیارات سمیت تمام اختیارات شہری حکومتوں کو واپس کرنے پر آمادہ ہوگئی معاہدہتحریر.

سندھ حکومت کا وفد رات گئے وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ کی قیادت میں جماعت اسلامی کے دھرنے میں رات گئے مذاکرات کیلئے پہنچا.

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا کہ آج شاہراؤں پر دیے جانے والے دھرنے کی کال بھی واپس لےلی ہے جبکہ مرکزی دھرنا بھی ختم کردیا گیا ہے.

    1.  سندھ حکومت تمام تعلیمی ادارے اور اسپتال بلدیہ کراچی کو واپس کرنے پر تیار ہوگئی،
    2. صوبائی اسمبلی سے بل کی منظوری کے بعد 90 دن کے اندر بلدیاتی الیکشن کرائیں گے۔
    3. آکٹرائے اور موٹر وہیکل ٹیکس میں سے بھی بلدیہ کراچی کو حصہ ملے گا.
    4. حب کینال اور پانی کے منصوبے جلد مکمل کئے جائیں گے,
    5. صوبائی فنانس کمیشن کا قیام، کے ایم ڈی سی بھی کراچی کو واپس کردیا.

دھرنے کے اختتام پر خطاب کرتے ہوئے وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ہمارے مذاکرات میں کافی ایشو پر اتفاق رائے ہوا ہے، حکومت متفقہ نکات 2013 کےایکٹ میں صوبائی اسمبلی سے ترمیم سے روبہ عمل لائے گی۔سندھ حکومت ایک ہفتہ میں یہ کام انجام دےگی، صحت سے متعلق جو ادارے لے لئے گئے تھے وہ دوبارہ بلدیاتی اداروں کے سپرد کردیئے جائیں گے، صوبائی حکومت یو سی کو ماہانہ اور سالانہ فنڈز کی فراہمی آبادی کی بنیاد پر ہوگی

  1. میئر کراچی واٹر بورڈ اور سیوریج بورڈ کے چیئرمین ہوں گے.
  2.  صوبائی حکومت یو سی کو ماہانہ اور سالانہ فنڈز کی فراہمی آبادی کی بنیاد پر ہوگی.
  3. ،جن معاملات پر نوٹیفکیشن جاری کرنا ہوں گے.
  4. صحت سے متعلق ادارے دوبارہ بلدیاتی اداروں کو دے دیےجائیں گے,
  5.  سالڈویسٹ مینجمنٹ بورڈ میئر کراچی کے ماتحت ہوں گے.
  6.  موٹر وہیکل ٹیکس سےحاصل رقم ان کے حصے کے مطابق ادا کیا جائے گا۔
  7. صحت سے متعلق ادارے دوبارہ بلدیاتی اداروں کو دے دیےجائیں گے,
  8. صوبائی فنانس کمیشن بلدیاتی نمائندوں کے اختیارات سنبھالنے کے بعد دیا جائے گا،
  9. صوبائی حکومت بلدیاتی قانون میں ترمیم کرے گی,

ناصرحسین شاہ سے طے پایا تھا کہ مذاکراتی کمیٹی بنے گی، مذاکراتی کمیٹی سے اچھے ماحول میں گفتگو ہوتی رہی، مذاکرات کے دوران مختلف امور پر تبادلہ خیال ہوتا رہا،آج ایک مسودہ بنا لیا گیا ہے۔امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحم کا خطاب.

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.