اہم خبریں

کراچی میں 11ویں جماعت کی طالبہ سے اجتماعی زیادتی کیس، پولیس رپورٹ سے معاملہ  الجھ گیا :

265

کرائم رپورٹر

صوحہ خان

 

متاثرہ لڑکی کی موبائل فون لوکیشن گھر کی آئی، گرفتار ملزمان کی موبائل فون لوکیشن بھی جائے واردات کی بجائے مختلف مقامات کی آئی

کراچی میں 11ویں جماعت کی طالبہ سے اجتماعی زیادتی کیس، پولیس رپورٹ نے معاملے کو الجھا دیا، متاثرہ لڑکی کی موبائل فون لوکیشن گھر کی آئی، گرفتار ملزمان کی موبائل فون لوکیشن بھی جائے واردات کی بجائے مختلف مقامات کی آئی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن حدید کی رہائشی لڑکی سے اجتماعی زیادتی کے واقعے کی تفتیش کے دوران پیش رفت ہوئی ہے۔
واقعے کی تفتیش کے حوالے سے پولیس کی ابتدائی رپورٹ سے  معاملہ  کو الجھ گیا ہے۔

کراچی پولیس نے ڈیفنس کی مبینہ جائے واردات کی ایک سی سی ٹی وی ویڈیو حاصل کی ہے۔ واقعے سی سی ٹی وی ویڈیو مبینہ جائے واردات کے قریب ایک گھر سے حاصل کی گئی۔ تحقیقاتی حکام کے مطابق متاثرہ لڑکی کے والد کی جانب سے بھی اس مقام کو جائے واردات بتایا گیا۔

تاہم متاثرہ لڑکی نے جیسا بیان دیا تھا، حاصل شدہ ویڈیو میں ویسا کچھ نہیں ہے۔ اس کے علاوہ پولیس نے متاثرہ لڑکی اور گرفتار ملزمان کی موبائل فون لوکیشن کی تفصیلات بھی حاصل کی ہیں۔ پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی کے موبائل کی لوکیشن اس کے اپنے گھر کی ہے، اس حوالے سے اہلِ خانہ کے مطابق متاثرہ لڑکی اپنا موبائل فون گھر پر رکھ کر جاتی تھی۔ پولیس نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ ملزمان کے موبائل فون کی لوکیشنز بھی اس جائے واردات کی نہیں ہیں۔
تمام ملزمان کی موبائل فون لوکیشن مختلف آئی ہے۔ اس تمام صورتحال میں پولیس کے مطابق تاحال متاثرہ لڑکی نے بیان بھی ریکارڈ نہیں کروایا، جبکہ اب تک متاثرہ لڑکی کی میڈیکل رپورٹ بھی موصول نہیں ہوئی۔ پولیس کے مطابق معاملے کی تفتیش جاری ہے، لڑکی کی نشاندہی پر چاروں ملزمان گرفتار کیے جا چکے۔ واقعے کا مرکزی ملزم متاثرہ لڑکی کا پڑوسی نکلا ہے.

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.