اہم خبریں

الیکشن ایکٹ 2017کی دفعہ 182کے تحت تمام سیاسی سرگرمیاں پولنگ سے 48گھنٹے قبل 12بجےختم:اعجاز انور

219

پریس ریلیز
یکم مارچ 2021
کراچی (پ ر) صوبائی الیکشن کمشنر سندھ جناب اعجاز انور چوہان نے سینیٹ کے تمام اُمیدواروں کی توجہ الیکشن ایکٹ 2017کی دفعہ 182کی طرف مبذول کراتے ہوئے کہا کہ مذکورہ دفعہ کے تحت تمام سیاسی سرگرمیاں پولنگ سے 48گھنٹے قبل مورخہ یکم مارچ اور 2مارچ کی درمیانی شب 12بجے ختم ہوجائے گی لہٰذا سینیٹ اُمیدواران اپنی تمام سرگرمیاں آج رات 12بجے کے بعد ترک کردیں اور آج رات 12بجے کے بعد کوئی بھی سیاسی سرگرمی غیر قانونی تصور کی جائے گی، خلاف ورزی کے مرتکب اُمیدواران کے خلاف الیکشن ایکٹ 2017 کی دفعہ 183 کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.