اہم خبریں

کتوں کی شکل میں شہر کراچی میں کھلی موت اور قاتل گھوم رہے ہیں۔شہری سخت اذیت اور خوف کے عالم میں:

247

   کراچی میں پھر ایک بچی کو کتے نےکاٹ لیا

   تفصیلات ک مطابق کراچی۔پی ای سی ایچ ایس بلاک 6 میں کتے نے بچی سمت چار افراد کو کاٹ لیازخمی بچی کوجناح اسپتال میں طبی امداد فراہم کرنے کے بعد این آئی سی ایچ میں داخل کرلیا۔متاثرہ بچی عائشہ کے چہرے پر شدید نوعیت کے زخم آئے ہیں متاثرہ بچی کو اینٹی ریبیز ویکسین لگادی گئی ہے۔ جبکہ3دِن پہلے بلوچ کالونی میں ایک آدمی کو کاٹا 

روشنیوں کے شہر کراچی میں کتوں کی بہتات نے شہریوں کو اذیت میں ڈال رکھا ہےکون سا ایسا علاقہ ہے جہاں آوارہ زخمی  ور پاگل کتے نہ گھوم رہے ہوں؟
آئے دن کتے کاٹے کے واقعات ہو رہے ہیں شہری سخت اذیت اور خوف کے عالم میں ہیں.

محمود آباد اشرف کالونی بلوچ کالونی مہران ٹاؤن اللہ والا ڈاؤن پی ای سی ایچ ایس کا علاقہ کتوں کی بستیوں کا منظر پیش کرتے ہیں جبکہ بچوں والی کتیا انتہائی خوفناک ہوتی ھے۔ بچے خوف زدہ ہیں ہے ماں باپ بچوں کو اکیلے گلی میں روڈ پر نہیں آنے دیتے.
اسکول جانے والے بچے پریشان ہیں اسکول کی وین کا انتظار کرتے وقت کتے کاٹنے کا خوف سروں پر سوار رہتا ہے۔
رات ہو یا دن ہو کتوں کی مستیاں شہر میں دن بدن بڑھتی جا رہی ہے ۔
کسی بھی اسکوٹر والے کے پیچھے اچانک دوڑ پڑتے ہیں جس سے کوئی بھی خوفناک حادثہ جنم لے سکتا ہے کہ موٹر سائیکل سوار روڈ پر گر جائیں گے ساتھ اس کو اور اس کے بچوں کو شدید نقصان پہنچ جائے۔
بچوں والی کتیا انتہائی خوفناک ہوتی ھے۔
مگر ارباب اقتدار اور اختیار متعلقہ اداروں پر کوئی جوں نہیں رینگتی کہ وہ ان کتوں کی بھرمار کا کوئی نوٹس لیں۔
کتوں کی شکل میں شہر کراچی میں کھلی موت اور قاتل گھوم رہے ہیں۔
اور ان قاتلوں پر کوئی ایف آئی آر بھی درج نہیں ہو سکتی
شہریوں کا مطالبہ ہے کتا مار مہم شروع کی جائے اور کسی بھی حادثے کی صورت میں متعلقہ ادارے کے افسر پر ایف آئی آر درج کی جائے۔

 

 

 

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.