اہم خبریں

نیشنل پیس الائنس کونسل آف پاکستان کے فیڈرل چیئرمین سید مدثر حسین شاہ کی اپنی ٹیم کے ہمراہ ( IGP سندھ آفس ) آمد۔

438

PNA/k92News

کراچی رپورٹ

میڈیا سیل NPACP

ملاقات کے اس خوشگوار موقع پر نیشنل پیس الائنس کونسل آف پاکستان کے فیڈرل چیئرمین سید مدثر حسین شاہ کے ہمراہ نیشنل پیس الائنس کونسل آف پاکستان کے سیکریٹری جنرل سید بلال حسین شاہ اور ڈائریکٹر جنرل سرداد نعیم بھی موجود تھے۔

ملاقات کے اس خوشگوار موقع پر نیشنل پیس الائنس کونسل آف پاکستان کے فیڈرل چیئرمین سید مدثر حسین شاہ نے IG سندھ راجہ رفعت مختار سے پیغام و منشور اور پیش آنے والے مسائل کے حوالے سے خصوصی تبادلہ خیال کیا۔

نیشنل پیس الائنس کونسل آف پاکستان کے فیڈرل چیئرمین سید مدثر حسین شاہ نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مقصد صرف پاکستان کی بقاء اور سلامتی کے لیے اور امن و امان کی بحالی قائم رکھنے کے لیے تمام اداروں اور عوام کے شانہ بشانہ رہنا ہے۔ اپنی معاونت کے ذریعے تعلیم ، روزگار ، علاج و معالجہ ، اور بنیادی سہولتوں کی فراہمی میں اپنے پاک اداروں کے ساتھ مل کر عوام کے لیے مددگار ثابت رہنا ہے۔ تمام مذاہب کا احترام لازمی ہے۔ پاکستان میں تمام مذاہب کے رہنے والے لوگوں کے ساتھ تعاون کرنا ہے تاکہ تمام مذاہب کو ساتھ ملا کر پاکستان کو مضبوط بنایا جائے۔

اس موقع پر IG سندھ راجہ رفعت مختار نے قومی امن اتحاد کونسل آف پاکستان کے فیڈرل چیئرمین سید مدثر حسین شاہ کا شکریہ ادا کیا اور یہ یقین دہانی کروائی جس طرح آپ عوام کی خدمت کر رہے ہیں میں اس پرُامن اور عظیم کام میں آپ کے ساتھ اپنے پاک اداروں کے ساتھ عوام کی خدمت کے لیے شانہ بشانہ رہونگا اور امن و امان کی بحالی قائم رکھنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کروں گا۔

قومی امن اتحاد کونسل آف پاکستان کے فیڈرل چیئرمین سید مدثر حسین شاہ نے IG سندھ راجہ رفعت مختار سے ملاقات کے اس حسین اور خوشگوار موقع پر انکی کاوشوں کو سراہتے ہوئے نیشنل پیس ہیرو ایوارڈ تحفے میں دیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.