پریس ریلیزصوبائی الیکشن کمشنر سندھ :
پریس ریلیز
16فروری 2021
کراچی (پ ر) ترجمان دفتر صوبائی الیکشن کمشنر سندھ نے کہا کہ پی ایس 88 ملیر۔II میں آج ہونیوالے ضمنی انتخاب میں میڈیا سے کچھ رپورٹ موصول ہوئی کہ ایم پی اے حلیم عادل شیخ کے حمایتی کی جانب سے ہوائی فائرنگ، اسلحہ کا مظاہرہ، ہراساں کرنا اور پولنگ کے عمل میں دخل اندازی کی اطلاعات موصول ہوئی جس پر فوری طور پر ممبر صوبائی اسمبلی سندھ اور اس کے حامیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ریجنل الیکشن کمشنر، کراچی/ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر پی ایس 88 ملیر۔II سید ندیم حیدر نے اپنے اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ضابطہ اخلاق کے مطابق احکامات جاری کرتے ہوئے ایس ایس پی ملیر کو حکم نامہ جاری کیا کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے، جس پر ایس ایس پی ملیر نے کارروائی کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ کو حلقہ بدر اور حراست میں لے لیا۔ مزید یہ کہ پی ایس 88 ملیر۔II میں ضمنی انتخاب کے دوران پولنگ کارروائی بغیر کسی تعطل کے جاری رہی۔
OFFICE OF THE PROVINCIAL ELECTION COMMISSIONER SINDH
Pakistan Secretariat, Block No.44-A, Shahrah-e-Iraq, Saddar, Karachi.