کراچی:
کراچی کے علاقے محمودآباد میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے کرپٹ افسروں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ۔مظاہرے میں ایس بی سی کے عملے خلاف نعرے بازی ۔خلق خدمت ویلفیئر آرگیناءزیشن محمود آباد ،لیاقت اشرف کالونی کے رہاءشیوں نے ایک احتجاجی مظاہرہ کیا ۔رہاءشیوں کا کہنا سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں سے کالی بھیڑوں کو نکالا جائے ۔جمشید ٹاؤن میں بڑھتی ہوئی ناجائز تعمیرات کو فی الفور بند کیا جائے ۔خلق خدمت ویلفیئر آرگناءیزیشن کے عہدے دار اور ذمہدار لالا اورنگزیب تاج اور کامران شاہ ،ملک بشیر، نعیم، اعظم خان، عادل زمان، اشتیاق پاپا، استیاق مرزا، دیگر نے مظاہرے میں شرکت کی اور خطاب کیا۔