اہم خبریں

پاکستان میں کورونا ویکسیشن کا اگلا مرحلہ کل سے شروع:معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان

217

 

کورونا ویکسیشن کا اگلا مرحلہ کل سے سب سے زیادہ عمر والے افراد سے ہوگا بزرگ افراد کو اس حوالے سے میسج میں ہدایات بھیجی جائیں گی۔

تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے 54 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 13 ہزار 281 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 5 لاکھ 93 ہزار 453 ہوگئی۔دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینر .

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 353 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 78 ہزار 648، سندھ میں 2 لاکھ 59 ہزار 956، خیبر پختونخوا میں 74 ہزار 167، بلوچستان میں 19 ہزار 121، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 959، اسلام آباد میں 45 ہزار 976 جبکہ آزاد کشمیر میں 10 ہزار 626 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 92 لاکھ 78 ہزار 613 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 31 ہزار 786 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 5 لاکھ 63 ہزار 823 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 644 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 54 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 13 ہزار 281 ہوگئی۔ پنجاب میں 5 ہزار 600، سندھ میں 4 ہزار 436، خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 118، اسلام آباد میں 511، بلوچستان میں 201، گلگت بلتستان میں 102 اور آزاد کشمیر میں 313 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

 

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.