دادا بھائ ٹائون حدود تھانہ بلوچ کالونی میں چوروں کا راج اہل علاقہ پریشان
: کرائم رپورٹر۔

دادا بھائی ٹاؤن تھانہ بلوچ کالونی کی حدود میں واقع ایک چھوٹی سی پوش آبادی ہے۔
گزشتہ ایک سال سے اس آبادی میں سیکیورٹی کے مسائل بنے ہوئے ہیں۔
گاڑیاں اسکوٹرچوری ہونے اور بیٹریاں چوری ہونے کے واقعات عام ہو چکے ہیں۔مشکوک لوگوں کی آمدورفت کا سلسلہ کافی عرصے سے جاری ہے۔
اہل علاقہ نے اپنے طور پر کچھ سیکیورٹی کا انتظام کر رکھا ہے مگر وہ ناکافی ہے۔
اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ پولیس اپنی انٹیلی جنس کے نظام کو فعال کرے اور ایسے لوگوں کو گرفتار کرے جو اس علاقے میں چوریوں کا سبب بن رہے ہیں۔
غیر رھائشی لوگوں کی آمد رفت رات میں زیادہ ھوجاتی ھے
دادا بھائی ٹاؤن میں اس وقت بیٹری چوروں کا راج ہے۔
اہل علاقہ کا مطالبہ ہے کہ تھانہ پولیس اس علاقے میں اپنے گشت کو دن اور رات میں بڑھائے۔