اہم خبریں

آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹر کا حادثہ، پائلٹ سمیت 4 جوان شہید

435

آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹر کو گلگت بلتستان کے علاقے منی مرگ میں حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں پائلٹ میجر محمد حسین سمیت 4 جوان شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہیلی کاپٹر کو حادثہ گلگت بلتستان کے علاقے منی مرگ میں تکنیکی خرابی کے باعث آیا، ہیلی کاپٹر شہید سپاہی عبدالقدیر کی میت لے کر سی ایم ایچ اسکردو جا رہا تھا۔

حادثے میں کوپائلٹ میجر ایاز حسین، نائیک انضمام عالم اور سپاہی محمد فاروق بھی شہید ہوئے۔ جبکہ ہیلی کاپٹر حادثے میں میجر ایاز شہید کا تعلق ملیر کراچی سے ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ میجر حسین شہید اسکردو کے علاقے خپلو کے رہائشی تھے، جبکہ نائیک انضمام عالم کا تعلق چکوال اور سپاہی فاروق شہید ساہیوال کے رہائشی تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.