DPL OFFICE CPO
NEWS ALERT
کراچی12,مارچ 2021:-
سینٹرل پولیس آفس کراچی میں آئی جی سندھ نے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سی آئی اے کراچی اور اس سے متعلقہ یونٹس کی مفرور و اشتہاری ملزمان،بنک ڈکیتیز، ہاؤس رابریز،بچوں کے اغواء،بھتہ طلبی کے واقعات کے خلاف کارکردگی اور ذیر التواء کیسز کا جائزہ لیا گیا اورمذید ضروری ہدایات دی گئیں۔
آئی جی سندھ نے ایڈیشنل آئی جی کراچی کو ہدایات دیں کہ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر ٹھوس ناکہ بندی اور چیکنگ کی بدولت مشکوک گاڑیوں کی کڑی نگرانی کی جائے اور اس حوالے سے ٹریفک پولیس کراچی کو بھی خصوصی ہدایات دی جائیں۔علاوہ اذیں کرائم انالیسز کے تحت جو علاقے گاڑیوں کی چوری اور چھینے جانیکے واقعات سے زیادہ متاثر ہیں ایسے علاقوں میں تمام تر اقدامات کو پیٹرولنگ پکٹنگ اور اسنیپ چیکنگ کے عمل سے انتہائی ٹھوس اور غیرمعمولی بنایا جائے ان کا کہنا تھا کہ برآمد شدہ تمام گاڑیوں کو ایک سادہ سی تقریب کے دوران فی الفور حقیقی مالکان کی سپردگی میں دیا جائے۔
آئی جی سندھ نے کہا کہ بنک انتظامیہ کے ساتھ ملکر تمام مرکزی بنکوں اور انکی دیگر بنک برانچز میں بنک سیکیورٹی مینؤل پر عمل درآمد کو ممکن بنایا جائے اور انھیں سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب اور کیمروں کو قابل عمل رکھنے کا بھی کہا جائے اور اس ضمن میں اسٹیٹ بنک آف پاکستان کو بھی مکتوب ارسال کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ شہر کے تمام صنعتی اور تجارتی زونز/علاقوں کی کارپارکنگ ایریاز میں سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کو فیکٹریز مالکان/انتظامیہ کے ذریعے یقینی بنایا جائے اور اس سلسلے میں کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز سے بھی رابطہ کیا جائے۔
قبل اذیں ایڈیشنل آئی جی کراچی نے شہر میں انسداد جرائم/اسٹریٹ کرائمز وغیرہ اور منشیات کے خلاف پولیس اقدامات پر اجلاس میں تفصیلی بریفنگ دی۔جس پر آئی جی سندھ نے کہا کہ ایس ایچ اوز متعلقہ علاقوں میں اپنی موجودگی اور پیٹرولنگ کو یقینی بنائیں اور اسٹریٹ کریمنلز کے خلاف پولیس کاروائیوں کو مذید مربوط اور منظم بنائیں بصورت دیگر تمام تر ذمہ داری ایس ایچ اوز پر عائد کی جائیگی۔
آئی جی سندھ نے کراچی پولیس کو انکی کارکردگی پر شاباش دی اور سراہتے ہوئے کہا کہ جرائم کے خلاف اور شہریوں کے جان و مال کی سلامتی کے ضمن میں اٹھائے گئے جملہ اقدامات کو مذید ٹھوس اور کامیاب بنایا جائے۔
اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی کراچی، ایڈیشنل آئی جی عارف حنیف،ڈی آئی جی فائنانس،اے آئی جیز،آپریشنز،لیگل، ایڈمن سی پی او کے علاوہ ایس پی اے وی ایل سی،ایس پی ایس آئی یو اور ایس پی اے وی سی سی نے شرکت کی۔