چند سیکنڈ کے زلزلے سے ملک کے اکثر علاقے لرز اٹھے:
پاکستان اور انڈیا سمیت مختلف ملکوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے.
تفصیل کے مطابق اسلام آباد، لاہور اور پشاور سمیت ملک کے اکثر علاقے زلزلے کے جھٹکوں سے لرز اٹھے۔ لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں اور عمارتوں س ے باہر نکل آئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 6 اعشاریہ چار ریکارڈ کی گئی.
۔ زلزلہ 10 بج کر دو منٹ پر زلزلہ آیا۔
راولپنڈی، جہلم، گجرات، حافظ آباد، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، قصور، شیخوپورہ، اوکاڑہ، ساہیوال، وہاڑی، ملتان، بہاولپور سمیت پنجاب کے متعدد شہروں میں بھی جھٹکے محسوس کئے گئے۔
زلزلے کی شدت 6.4، مرکز تاجکستان کا علاقہ اور گہرائی 80 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ بھارت، افغانستان، چین اور دیگر ممالک میں بھی جھٹکے محسوس کئے گئے۔
گلگت بلتستان کے متعدد علاقوں میں بھی زلزلہ آیا.
ترجمان این ڈی ایم اے کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ تمام صوبائی اتھارٹیز کے ساتھ مسلسل رابطہ میں ہیں۔ تمام صوبائی اتھارٹیز سے صورتحال کے حوالے سے معلومات لی جا رہی ہیں۔ ابھی تک کہیں سے بھی کسی قسم کے نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ صورتحال پر نظر رکھی ہوئی ہے، شہریوں کو آگاہ کرتے رہیں گے۔