PNA
Press Release

افسران سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس کراچی احمد نواز نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے سد باب میں کئے جانے والے اقدامات پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ قانون شکن عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جانی چاہیے جس سے شہریوں میں ٹریفک پولیس کراچی کے مجموعی تشخص میں بہتری آ سکے۔
اس موقع پر ڈی آئی جی کراچی نے کہا ہے کہ دوران ڈیوٹی عوام کی مدد کی جاتی تھی اب وہ آپ کی کارکردگی غیر تسلی بخش ہے اس میں مزید بہتری لائیں، سپروائزری آفیسرز رش کے اوقات میں دفتروں میں نہ بیٹھیں اور اپنے اسٹاف کو رول کار میں بریفنگ دے کر ڈیوٹی پر روانہ کریں غیر پیشہ ورانہ کاروائیوں کی صورت میں محکما نہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
عوام کو بہترین خدمات کی فراہمی ٹریفک پولیس کراچی کی ترجیحات میں شامل ہونی چاہیے۔ ضلعی ایس پیز اور ڈی ایس پیز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کارکردگی بحیثیت سپروائزری آفیسرز غیر تسلی بخش ہے۔ بحیثیت سپروائزری آفیسرز ان کے کندھوں پر ایک بہت بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے انہیں چاہیے کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر ٹریفک سیکشنز اور شاہراہوں پر دوروں کو یقینی بنائیں تاکہ اہلکاروں کی کارکردگی اور ٹرن آؤٹ کو بہتر طور پر جانچا جا سکے۔
زدفتر ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ٹریفک کراچی
021-99215100
پریس ریلیز
مورخہ 07 جون 2023
ترجمان کراچی ٹریفک پولیس۔