محمود آباد اور دوسرے علاقوں میں ڈکیتی کرنے والے پولیس مقابلے کے بعد گرفتار.
PNA/NPCK
کراچی (رپورٹ ملک وسیم عباس)
سمن آباد کی حدود میں پولیس کا اسٹریٹ کرمنلز کے ساتھ پولیس مقابلہ
مقابلہ شفیق موڑ نزد لکڑی کا ٹال کے سامنے ہوادو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
پولیس نے موٹر سائیکل پر سوار 2 ملزمان جو واردات کی نیت سے گھوم رہے تھے کو مشتبہ جان کر رکنے کا اشارہ کیا تھا
ملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہی فرار ہونے کی کوشش کی
سمن آباد پولیس نے ملزمان کا تعاقب کیا اور ملزمان کو گھیرا دیکر روک لیا جسپر پولیس اور ملزمان کے درمیان دو طرفہ فائرنگ ہوئی
پولیس کی جوابی فائرنگ سے دونوں ملزمان موقع پر زخمی ہوگئے جنکو پولیس نے فوری گرفتار کر لیا
گرفتار مضروب ملزمان کی شناخت 1) احمد قریشی ولد ایوب قریشی 2) فہیم ولد عبدالقادر کے ناموں سے ہوئی
ملزمان کے قبضے سے دورانِ گرفتاری 2 عدد TT پسٹل 30 بور لوڈ میگزین، 3 عدد موبائل فون نقد رقم اور 70 cc موٹر سائیکل بھی برآمد ہوئی
ابتدائی انٹیروگیشن کے مطابق پہلے بھی یوسف پلازہ کے مقدمہ 1/22 اور نیو کراچی انڈسٹریل ایریا کے مقدمہ 349/22 میں گرفتار ہوچکے ہیں
ملزمان نے ابتدائی انٹیروگیشن میں بتایا کہ بفرزون کی حدود میں مدینہ مارٹ کو 2 دفعہ لوٹ چکے ہیں
جبکہ انچولی میں سپر کوالٹی بیکری کو بھی 8 دنوں کے اندر 2 دفعہ لوٹا تھا
ملزمان نے محمود آباد میں بھی ایک مارٹ میں ڈکیتی کی واردات کی تھی
زخمی ملزمان کو فوری طور پر برائے علاج معالجہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا
جبکہ بعد علاج معالجہ ملزمان سے مزید انٹیروگیشن کی جائے گی
ملزمان کے خلاف مقدمات کا اندراج کرکے تفتیش کے حوالے کردیا جائے گا