اہم خبریں

رمضان کے چار خصوصی اعمال:

422

لوگ پوچھتے ہیں کہ رمضان میں کیا وظیفہ پڑھیں کیا عمل کریں

جب آپ  صلی اللہ علیہ وسلم  نے ہمیں وظائفِ رمضان عطا فرمائےہیں  تو ہمیں کوئی اور وظیفہ تلاش کرنے کی ضرورت نہیں ہے کیوں کہ آپ  صلی اللہ علیہ وسلم  کے بتلائے ہوئے وظیفوں سے بڑھ کر کوئی وظیفہ نہیں اِلّا یہ کہ وہ بھی آپ  صلی اللہ علیہ وسلم  ہی کا بتایا ہوا کوئی وظیفہ ہو۔رمضان المبارک میں جو اعمال کثرت سے کیے جائیں ان کے بارے میں سرورِ عالم صلی اللہ علیہ وسلم  کا فرمانِ عالی شان ہے:

رمضان میں کرنے کے کام

نمبر۱) کثرت سے لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہُ پڑھنا۔ بزرگوں نے کثرت کی جو تعداد بتائی ہے وہ کم سے کم  تین تسبیح ہیں،  کیوں کہ عربی میں جمع تین سے شروع ہوتا ہے۔

نمبر۲) کلمۂاستغفار کی کثرت۔

 نمبر۳) کثرت سے جنت مانگنے کی دعا کرنا ۔

نمبر۴) دوزخ سے کثرت سے پناہ مانگنا۔

اللہ تعالیٰ سے جنت طلب کرنے اور جہنم سے پناہ مانگنے کے لیے احادیث میں بہت دعائیں ہیں جن میں ایک دعا یہ بھی ہے

اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَسْئَلُکَ الْجَنَّۃَ  وَمَا قَرَّبَ اِلَیْھَا  اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُبِکَ  مِنَ النَّارِ  وَمَا قَرَّبَ اِلَیْھَا


اے اللہ! ہم آپ سے جنت کا سوال کرتے ہیں اور جنت والے اعمال کا سوال کرتے ہیں اور جہنم سے  پناہ چاہتے ہیں اور جہنم   میں لے جانے والے اعمال سے بھی پناہ چاہتے  ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.