اہم خبریں

وزیراعظم نے 178 ووٹ حاصل کر کے اعتماد کا ووٹ حاصل کرلیا :

241

       عمران خان نے اس سے پہلے وزیراعظم بنتے وقت 176 ووٹ لیے تھے۔

 

اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا، وزیراعظم کے ایوان میں پہنچنے پر حکومتی ارکان نے نعرے بازی کی۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے قومی اسملبی میں وزیراعظم عمران خان پر اعتماد کی قرارداد پیش کی، جس میں کہا گیا کہ ایوان وزیراعظم پر اعتماد کا اظہار کرتا ہے۔

سپیکر نے ارکان قومی اسمبلی کو ووٹںگ میں حصہ لینے کا طریقہ بتایا۔ قومی اسمبلی ارکان کے لئے گھنٹیاں بھی بجائی گئیں۔ ووٹنگ کے دوران ایوان کے تمام داخلی دروازے بند کر دیئے گئے۔ وزیراعظم کے حق میں ووٹ دینے والے دائیں جانب لابی میں گئے۔ عمران خان نے بھی اپنا ووٹ درج کروایا۔

حکومتی ارکان نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن نشستوں پر نوٹوں کے ہار رکھے۔ مہمانوں کی گیلری میں بڑی تعداد میں اہم شخصیات موجود تھی جن میں پنجاب اور خیبرپختونخوا کے وزرائے اعلیٰ بھی شامل تھے۔

 تحریک انصاف حکومت  فیصل واوڈا استعفے کے باعث ووٹ نہیں ڈال سکے اور اسد قیصر اجلاس کی صدارت کرنے کے باعث ووٹ کاسٹ نہیں کر سکے۔

غلام بی بی بھروانہ، عامر لیاقت اور باسط بخاری بھی قومی اسمبلی میں موجود تھے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.