اہم خبریں

ایپنک ، کے یو جے کے وفد کی ڈی جی لیبر سجاد حیدر سے ملاقات پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کارکنوں کے مسائل ترجیحی بنیاد پر حل کرائونگا، وفد کو یقین دہانی

195

PNA/KUJ

کراچی ۔ ڈی جی لیبر سجاد حیدر سے ملاقات کے موقع پرکے ایپنک کے سیکرٹری جنرل اور کے یو جے کے صدر شکیل یامین کانگا، سینئر جوائنٹ سیکرٹری تنویر سید، ایپنک کراچی کے چیئرمین دارا ظفر، وائس چیئرمین رانا محمد یوسف اور سینئر صحافی عارف شیخ کا گروپ۔

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایپنک اور کے یوجے کے وفد نے ڈائریکٹر جنرل لیبرسجاد حیدر سے ملاقات کی اور انہیں پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے صحافی اور کارکنان کی اداروں میں پیش آنے والی مشکلات سے آگاہ کیا،کئی اداروں میں چھ چھ ماہ سے تنخواہ ادا نہیں دی جاتی، ملازمین کوسروس لیٹر جاری نہیں کئے جاتےاور بغیر کسی نوٹس فارغ کردیا جاتا ہے، وفد میں ایپنک کے سیکرٹری جنرل اور جے یو جےکے صدر شکیل یامین کانگا، سینئر جوائنٹ سیکرٹری تنویر سید، ایپنک کراچی کے چیئرمین دارا ظفر، وائس چیئرمین رانا محمد یوسف اور سینئر صحافی عارف شیخ شامل تھے۔وفد نے سجادحیدر کو بتایا کہ برسوں اپنے اپنے اداروںمیں خدمات انجام دینے کے باوجود بیک قلم جنبش انہیں بغیر کسی نوٹس کے فارغ کرکے پراویڈنٹ فنڈ، گریجویٹی اور پنشن سے بھی محروم کردیا جاتا ہے۔ سندھ حکومت سے اشتہارات اور دیگر مدوں میں بھرپور تعاون حاصل کرتے ہیں لیکن اپنے اپنے اداروں میں ملازمین کو کئی کئی ماہ کی تنخواہیں ادا نہیں کرتے۔ الیکٹرانک میڈیا کے ساتھ ساتھ پرنٹ میڈیا میں کئی کئی ماہ کی تنخواہیں تاخیر کا شکار ہیں۔ بیشتر اداروں میں کام کرنے والے صحافیوں اور کارکنوں کو اپائمنٹ لیٹر بھی نہیں دیئے جاتے اور ان سے بیگار کیمپوں میں کام کرنے والوں کا سا سلوک کیا جاتا ہے انہیں ایک حکم کے تحت نوکری سے برخواست کردیا جاتا ہے۔ کئی کئی برس نوکری کے باوجود انہیں پراویڈنٹ فنڈ، گریجویٹی اور پنشن سے بھی محروم رکھا جاتا ہے۔ آپ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے حوالے سے صحافیوں اور کارکنوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرائیں۔ڈی جی لیبر نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ میڈیا کارکنوں کے مسائل ترجیحی بنیاد پر حل کرانے کی پوری کوشش کروں گا،میڈیا اداروں میں متعلقہ عملہ کے ذریعے انسپکشن کرایا جائے گا اور جو بھی ضروری اقدامات ہیں کئے جائیں گے۔ اس موقع پر انہوں نے ریجنل اور جوائنٹس ڈائریکٹرز کو ایک خط کے ذریعے صحافیوں اور ورکرز کمیونٹی کی شکایات کے ازالے کے لیے قانون کے قواعد کے مطابق ضروری کارروائی حکم بھی دیا۔

کیپشن۔

کراچی ۔ ڈی جی لیبر سجاد حیدر سے ملاقات کے موقع پرکے ایپنک کے سیکرٹری جنرل اور کے یو جے کے صدر شکیل یامین کانگا، سینئر جوائنٹ سیکرٹری تنویر سید، ایپنک کراچی کے چیئرمین دارا ظفر، وائس چیئرمین رانا محمد یوسف اور سینئر صحافی عارف شیخ کا گروپ۔ (ف ر)

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.