Staff Rporter/PNA
ملزم ایاز میمن خود کو حساس ادارے کی اسپیشل ٹیم کا ممبر ظاہر کر کے بلڈرز سے بھتہ وصول کرتا تھاترجمان رینجرز

ملزم کو قانونی کارروائی کے لیئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
ملزم کے خلاف نبی بخش پولیس نے انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت دو روز قبل مقدمہ بھی درج کیا تھا، ملزم ایاز میمن موتی والا نے بلڈر شہزاد کو حراساں کر کے 2 کروڑ روپے بھتہ طلب کیا تھا۔مدعی مقدمہ شہزاد کا دعوی ہے کہ ملزم نے اس سے اور اسکے شراکت دار سے 1 کروڑ 40 لاکھ روپے بھتہ وصول کیا ہے.پولیس
رینجرز نے عوام سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں، آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔