سندھ ہائیکورٹ:لڑکی زینب سمیت چار لاپتا افرادکی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت
REPORT By PNA/HYD-24/7
لاپتا افراد کے اہلخانہ کی داد رسی ریاست کی زمہ داری ہے،
جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو
عدالت کی لاپتا افرادکی بازیابی سے اقدامات تیز کرنے کی ہدایت
جے آئی ٹیز اور ٹاسک فورس اجلاس کے باوجود لاپتا افرادکا سراغ نہیں لگ رہا، عدالت
گمشدہ افراد کا سراغ لگانے کے لیے جدید طریقہ کار اختیار کیا جائے، جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو
عدالت نے دسمبر کے دوسرے ہفتے پولیس، محکمہ داخلہ اور وفاقی حکومت سے رپورٹ طلب کرلی
عدالت نے ملک بھر کے حراستی مراکز قید شہریوں کی فہرست بھی طلب کرلیلاپتا لڑکی سمیت دیگر کی تلاش جاری ہے،رپورٹس جمع کرانے کے لیے مہلت دی صائم علی کا سراغ لگانے کے لیے 16 جے ائی ٹیز اور چار صوبائی ٹاسک فورس کے اجلاس ہوچکے، حاکم علی شیخ سرکاری وکیل
لڑکی زینب کی والدہ کام سے واپس آئی تو بیٹی غائب تھی جن نمبرز سے لڑکی کا رابطہ تھا ان کی جانچ جاری ہے، تفتیشی افسر
یوسف اور وقاص کی بازیابی کے لیے کوششیں جاری ہیں، پولیس