اہم خبریں

، چیف الیکشن کمشنرجناب سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت ضمنی انتخاب برائے این اے 249 کراچی غربی۔II کی انتظامی صورتحال کے حوالے سے میٹنگ منعقد:

240

             Received  press release   

PNA                                             

                پریس ریلیز

کراچی (پ ر) محترم جناب سکندر سلطان راجہ، چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت ایک میٹنگ دفتر صوبائی الیکشن کمشنر سندھ کراچی میں ضمنی انتخاب برائے این اے 249 کراچی غربی۔II کی انتظامی صورتحال کے حوالے سے منعقد ہوئی۔ جس میں صوبائی الیکشن کمشنر سندھ اعجاز انور چوہان، جوائنٹ الیکشن کمشنر سندھ سید وسیم احمد جعفری، پرویز احمد کلہوڑو، ڈائریکٹر ہیڈ کوارٹر سندھ، سید ندیم حیدر، ریجنل الیکشن کمشنر کراچی/ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر این اے 249 کراچی غربی۔II، محمد سجاد خٹک، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کورنگی/ ریٹرننگ آفیسر این اے 249 کراچی غربی۔II، عبدالرحمن آرائیں، ریجنل الیکشن کمشنر شہید بینظیر آباد/ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر اور محمد یوسف، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کراچی سینٹرل/ مانیٹرنگ آفیسر نے بھی شرکت کی۔
اِس موقع پر صوبائی الیکشن کمشنر سندھ اعجاز انور چوہان نے این اے 249 کراچی غربی۔II کے متعلق تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اِس ضمنی انتخاب میں حق رائے دہندگان کی کُل تعداد 3لاکھ 39ہزار 952 ہے، جس میں مرد رائے دہندگان 2لاکھ 1ہزار842 جبکہ خواتین رائے دہندگان 1لاکھ 38 ہزار 110 شامل ہیں۔ جس کیلئے 276 پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں اور اِن پولنگ اسٹیشن میں 796 پولنگ بوتھ ہیں۔ جن میں مرد کے 458 اور خواتین کے 338 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں۔ مزید برآں یہ کہ سیکورٹی کے حوالے سے صوبائی اور ضلعی انتظامیہ سے مسلسل رابطے میں ہیں اور اس سلسلے میں متعدد اجلاسوں کا انعقاد کیا جاچکا ہے۔ انتخابی حلقے کی سیکورٹی کی حساسیت کے حوالے سے، پاک آرمی/رینجرز کی پولنگ اسٹیشنز پر تعیناتی کی درخواست الیکشن کمیشن آف پاکستان کو دی جاچکی ہے۔
COVID-19 کی تیسری لہر کی شدت کو مدِنظر رکھتے ہوئے اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایات کی روشنی میں احتیاطی تدابیر کے مطابق انتظامات کئے ہیں۔ اور ساتھ ساتھ پول والے دن کے حوالے سے مناسب اقدامات کئے جارہے ہیں۔
سید ندیم حیدر، ریجنل الیکشن کمشنر کراچی/ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر نے محترم چیف الیکشن کمشنر کو بتایا کہ حلقے میں الیکشن کا عمل بھرپور انداز میں جاری ہے اور ساتھ ساتھ غیر جانبدار عملے کی تعیناتی کا عمل بھی جاری ہے، مزید پولنگ کے عمل کو پُرامن رکھنے کیلئے سیکیورٹی کے سخت اقدامات کئے جارہے ہیں۔ جس میں تمام ووٹرز بلاخوف و خطر اپنا حق رائے دہی استعمال کرسکیں گے تاکہ ووٹنگ کی شرح کو مزید بڑھایا جاسکے۔ ضمنی انتخاب میں پولنگ کے دن خواتین، معذور اور ضعیف افراد کو ترجیحی سہولیات دینے کیلئے موثر اقدامات کئے جارہے ہیں۔
چیف الیکشن کمشنر آف پاکستان جناب سکندر سلطان راجہ نے دورانِ میٹنگ واضح کیا کہ سیکورٹی کے حوالے سے انتخابی عمل میں کسی بھی قسم کی کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی، انہوں نے اِس موقع پر ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر اور ریٹرننگ آفیسر کو ہدایات جاری کی کہ تمام سیکورٹی عملے سے مسلسل رابطے میں رہے اور گاہے بگاہے اس حوالے سے میٹنگ کا انعقاد کرتے رہیں اور انہوں نے بتایا کہ سیکورٹی خدشات اور حلقے کی حساسیت کے پیش نظر پولیس کے ساتھ ساتھ پاکستان آرمی/رینجرز کی خدامات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ

1۔ انتظامیہ اور سیکورٹی اداروں سے مسلسل رابطہ رکھنے پر زور دیا۔
2۔ پولنگ عملہ کی تربیت کے دوران انتخابی قوانین اور حالیہ منعقد ہونے والے ضمنی انتخابات کے تجربات کی بھرپور آگاہی دی جائے تاکہ الیکشن کا عملہ اپنی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں ادا کرسکے۔
3۔ اگر کسی پریزائیڈنگ آفیسر نے اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے میں کوتاہی برتی تو قانون کے مطابق بروئے کار لائی جائے گی۔
4۔ پولنگ اسٹیشن پر بنیادی سہولتوں کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے۔
5۔ پولنگ عملے کو فارم۔45سے متعلق بھرپور آگاہی دی جائے اور ساتھ ساتھ یہ بھی ہدایات جاری کی جائے کہ اُمیدواروں کے نامزد کردہ پولنگ ایجنٹ کو بھی متعلقہ فارم کی کاپی فراہم کرنے سے پہلے اِس کے دستخط حاصل کئے جائے۔ انہوں نے مزید تاکید کی کہ پولنگ ایجنٹس کی آگاہی کی جائے تاکہ وہ فارم۔45 لئے بغیر پولنگ اسٹیشن کو نہ چھوڑیں۔ مزید برآں پریذائیڈنگ افسران کو اس بات کا پابند کیا جائے کہ وہ فارم۔45کی کاپی ہر صورت پولنگ ایجنٹس کو فراہم کریں۔
6۔ ٹرانسپورٹیشن پلان کو جلد از جلد حتمی شکل دی جائے۔
7۔ ضابطہ اخلاق کی بھرپور انداز میں تشریح اور قابل نفاذ بنایا جائے اور اسکی خلاف ورزی پر انتخابی قوانین کے مطابق کارروائی عمل میں لائے جائے۔ تمام اُمیدواروں کے ساتھ اس سلسلے میں میٹنگ کی جائے۔
8۔ انتخابی سامان کی روانگی اور واپسی کے موقع پر پولنگ کے عملے کو دستیاب سہولتیں مہیا کی جائے۔
انہوں نے میٹنگ میں تمام افسران پر واضح کیا کہ الیکشن کمیشن ایک غیر جانبدار آئینی ادارہ ہے۔ جس کا کام آزادانہ، غیر جانبدارانہ اور شفاف انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنانا ہے۔ لہٰذا تمام افسران اِس بات کو یقینی بنائیں کہ عوام، ووٹرز، اُمیدواروں اور سیاسی جماعتوں کو انتخابی عمل میں حصہ لینے کیلئے یکساں مواقع مہیا کئے جائیں اور صو بائی الیکشن کمشنر کو ہدایات کی کہ وہ چیف سیکریٹری اور تمام متعلقہ اِداروں سے رابطے میں رہتے ہوئے میٹنگ کا انعقاد کریں۔ تاکہ حلقہ این اے 249میں انتخابات آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انداز میں انعقاد کرایا جاسکے اور ضابطہ اخلاق کا نفاذ اور پاسداری کو یقینی بنائیں۔

اِس موقع پر صوبائی الیکشن کمشنر سندھ نے محترم چیف الیکشن کمشنر کو یقین دلایا کہ تمام جاری کردہ ہدایات کو عملی جامہ پہنایا جائے گا تاکہ الیکشن کا انعقاد پُرامن اور قانون کے مطابق ہوسکے۔ مزید یہ کہ وہ تمام متعلقہ اِداروں کے ساتھ اپنا مسلسل رابطہ رکھا جائے گا تاکہ حلقہ این اے 249 میں الیکشن کمیشن کی ہدایات کے مطابق الیکشن کا انعقاد کیا جائے۔ انتخابی ذمہ داریوں کو ادا کرنے میں کوئی کوتاہی نہیں کی جائیگی اور اس سلسلے میں بروقت اور مناسب انتخابی انتظامات کئے جائیں گے۔

اس موقع پر محترم چیف الیکشن کمشنر نے صوبائی الیکشن کمشنر کو ہدایات جاری کی کہ فوری طور پر خالی اسامیوں کو پُر کیا جائے۔ بھرتی کا عمل رائج قوانین و قواعد کی روشنی میں شروع کیا جائے اور اس عمل میں شفافیت کے تمام اصولوں کو اپنایا جائے۔ انہوں نے صوبائی الیکشن کمشنر سندھ کو ہدایات کی کہ یہ عمل جلد از جلد شروع کیا جائے تاکہ دفتری اسٹاف کی کمی کو دور کیا جاسکے اور دفتری امور کو بروقت نمٹایا جاسکے۔
جینڈر افیئرز پر بات کرتے ہوئے محترم چیف الیکشن کمشنر نے ہدایات جاری کی کہ تمام ضلعی افسران، ضلعی ووٹرز ایجوکیشن کمیٹی کی میٹنگ کا تواتر سے انعقاد کریں اور صنفی امتیاز کے خاتمے کیلئے خواتین ووٹرز کی رجسٹریشن کو بڑھانے پر زور دیا جائے۔
میٹنگ کے اختتام کے بعد محترم چیف الیکشن کمشنر نے صوبائی الیکشن کمشنر سندھ کے ہمراہ دفتر کی عمارت کا جائزہ لیا اور اس سلسلے میں ہدایات جاری کی کہ تعمیراتی اور مرمتی کام کو جلد از جلد مکمل کیا جائے اور اس سلسلے میں پاک پی ڈبلیو ڈی کے ساتھ رابطہ کرنے کی ہدایات کی۔ مزید برآں یہ کہ اضلاع میں ضلعی دفاتر کیلئے حاصل کردہ پلاٹ پر تعمیرات کے حوالے سے منصوبہ بندی کرنے کی ہدایات دی۔
دفتری عمارت کے جائزہ کے بعد محترم چیف الیکشن کمشنر نے صوبائی الیکشن کمشنر سندھ کی کارکردگی کو تسلی بخش اور عمدہ قرار دیا اور اب تک ہونے والے ضمنی انتخابات کے پُرامن انعقاد کو سراہا۔

OFFICE OF THE PROVINCIAL ELECTION COMMISSIONER SINDH

Pakistan Secretariat, Block No.44-A, Shahrah-e-Iraq, Saddar, Karachi.

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.