اہم خبریں

پریس ریلیز.،،صوبائی الیکشن کمشنر سندھ

202

 

پریس ریلیز
مورخہ: 17مارچ 2021؁ء
کراچی (پ ر) دفتر صوبائی الیکشن کمشنر سندھ کے (شعبہ تعلقات عامہ) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق کراچی غربی سے ممبر قومی اسمبلی محمد فیصل واوڈا کی جانب سے استعفیٰ دینے کے باعث خالی ہونیوالی نشست این اے 249 کراچی غربی۔II میں ضمنی انتخاب کے حوالے سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے الیکشن پروگرام کے تحت 12مارچ 2021 بروز جمعہ محمد سجاد خٹک ریٹرننگ آفیسر برائے ضمنی انتخاب این اے 249 کراچی غربی۔II نے پبلک نوٹس جاری کیا اسکے بعد 17مارچ 2021 بروز بدھ تک محمد سجاد خٹک ریٹرننگ آفیسر برائے ضمنی انتخاب این اے 249 کراچی غربی۔II میں مجموعی طور پر 55 اُمیدواروں نے کاغذات نامزدگی کا فارم جمع کرادیا۔ واضح رہے کہ 18مارچ 2021 کو کاغذات نامزدگی جمع کروانیوالے امیدواروں کے نام آویزاں کئے جائیں گے جبکہ 25مارچ 2021 بروز جمعرات تک کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال ہوگی، ریٹرننگ آفیسر کے فیصلوں کیخلاف اپیل جمع کروانے کی آخری تاریخ 29مارچ 2021بروز پیر تک ہے، جبکہ ایپلٹ ٹریبونل میں اپیل کے فیصلوں کی آخری تاریخ5 اپریل 2021 تک ہے، اُمیدواروں کی جانب سے نام واپس لینے کی آخری تاریخ7 اپریل 2021جبکہ اُمیدواروں کو انتخابی نشان 8 اپریل 2021 کو الاٹ کئے جائیں گے، جبکہ پولنگ 29اپریل 2021 بروز جمعرات کو ہوگی۔

شعبہ تعلقات عامہ

پاکستان سیکریٹریٹ، بلاک نمبر 44-A، شاہراہ عراق، صدر، کراچی

Document 157

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.