اہم خبریں

صوبہ سندھ کیلئے صوبائی الیکشن کمشنر سندھ اعجاز انور چوہان کو ریٹرننگ آفیسر مقرر:

200

 

 

پریس ریلیز
10فروری 2021
کراچی (پ ر) الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ایکٹ 2017 کی دفعہ 105 کے اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آئین کے آرٹیکل 224 کی شق (3) کے تحت سینیٹ کے انتخابات کے انعقاد کیلئے صوبہ سندھ کیلئے صوبائی الیکشن کمشنر سندھ اعجاز انور چوہان کو ریٹرننگ آفیسر مقرر کیا گیا ہے، جبکہ ریجنل الیکشن کمشنر حیدرآباد سائیں بخش چنٹر،ریجنل الیکشن کمشنر کراچی سید ندیم حیدر، ریجنل الیکشن کمشنر میرپورخاص مسعود احمد قریشی، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر بدین اظہر حسین ٹانوری، ڈپٹی ڈائریکٹر کراچی نیاز احمد اور ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ٹھٹھہ عذرا مہیسر کو بطور پولنگ آفیسرز تعینات کیا گیا ہے۔
صوبہ سندھ سے 11نشستیں جن میں سات جنرل نشستیں، 2مخصوص نشست برائے خواتین، 2مخصوص نشستیں برائے ٹیکنوکریٹ بشمول علماء پر انتخاب ہوگا۔ ریٹرننگ آفیسر اعجاز انور چوہان کے مطابق دفتر سے مورخہ 9 فروری 2021 بروز منگل تک سینیٹ کے 80کاغذات نامزدگی جاری ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کے اُمیدوار کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت پارٹی ٹکٹ منسلک کریں، تاہم آزاد حیثیت سے حصہ لینے والے اُمیدوار پارٹی ٹکٹ منسلک کرنے سے مبرا ہیں۔ متوقع انتخابی اخراجات کیلئے مخصوص بینک اکاؤنٹ کا اجراء کروالیں جوکہ قانون کے مطابق اُمیدوار کیلئے ضروری ہے کہ وہ اپنے انتخابی اخراجات اِس مخصوص بینک اکاؤنٹ کے علاوہ کسی بھی دوسرے بینک اکاؤنٹ سے کرنے کا مجاز نہیں۔ سینیٹ کے ایک اُمیدوار کیلئے انتخابی اخراجات کی حد 15لاکھ روپے مقرر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے سندھ میں سینیٹ انتخابات کی تیاری مکمل کرلی ہے۔ سینیٹ انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن آف پاکستان انتخابی شیڈول 11فروری کو جاری کریگا۔

OFFICE OF THE PROVINCIAL ELECTION COMMISSIONER SINDH
Pakistan Secretariat, Block No.44-A, Shahrah-e-Iraq, Saddar, Karachi.

 

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.