اہم خبریں

‏مذاکرات کی کامیابی کا باقاعدہ اعلان:قومی اسمبلی کا تاریخی اجلاس، فرانسیسی سفیر کی ملک بدری کی قرارداد پیش

247

‏مذاکرات کی کامیابی کا باقاعدہ اعلان,حکومت آج اسمبلی میں فرانسیسی سفیر کو نکالنے کی قرار داد پیش کردے گی-شیخ رشید.

 تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی امجد علی خان نے یہ قرارداد پیش کی.

پاکستان کے ایوان زیریں میں پیش کی گئی اس تاریخی قرارداد میں کہا گیا کہ بین الاقوامی امور ریاست کو طے کرنے چاہیں، کوئی گروہ دباؤ نہیں ڈال سکتا۔ تمام یورپی ممالک بالعموم اور فرانس بالخصوص کو اس معاملہ کی سنگینی سے آگاہ کیا جائے۔

قرارداد کے متن میں مذہبی معاملات پر احتجاج کیلئے ملک کے مختلف مقامات پر جگہ فراہم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

 اس قرارداد کا ایک پس منظر ہے۔ ایک جماعت سڑکوں پر نکل آئی، بہت ساری جماعتوں نے ان کا ساتھ دیا، ہم نے اس جماعت کا موقف بار بار سنا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارا طریقہ کار پر اختلاف ہو سکتا ہے لیکن منزل پر نہیں.وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نور الحق قادری کا ایوان میں اظہار خیال.

 ہم چاہتے تھے کہ خون بہانے کے بجائے مسئلے کو ایوان میں حل کر سکیں، یہ قرارداد اس ارادے اور سوچ کی تکمیل ہے۔ حضور ﷺ کی ناموس کی جب بات آتی ہے تو ان سے محبت ہمیں اپنی جانوں سے بھی بڑھ کر ہے۔ یہ ہمارا ایمان اور عقیدہ ہے نور الحق قادری

ہم نے دنیا کو پیغام پہنچانا ہے، اپوزیشن قرارداد میں شرکت کرنا چاہتی ہے تو کوئی اعتراض نہیں، قرارداد کل بھی پاس ہو جائے تو کوئی مسئلہ نہیں ہے . وفاقی وزیر اسد عمر

جو تعلق عمران خان کا نبی ﷺ سے ہے، وہ کسی مولوی یا پیر کا نہیں ہے، اس تعلق کو کوئی چیلنج نہیں کر سکتا۔نور الحق قادری.

 ہنگامی اجلاس بلانا تھا تو اتنی زحمت بھی نہ کی کہ اپوزیشن کو اعتماد میں لیتے، آپ حکومت کے نہیں بلکہ ایوان کے اسپیکر ہیں،اسپیکر صاحب کا طرز عمل جانبدارانہ ہے،  حکومت کےہاتھ کہ اپوزیشن سے مل کر متفقہ قرارداد لائے.جمعیت علمائے اسلام کے رکن مولانا اسعد محمود

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ قرارداد ابھی منظور نہیں ہوئی ہے، اپوزیشن اس پر تجاویز دے دے، قرارداد پر مشاورت کرلیں اسے متفقہ آنا چاہیے۔ بعد ازاں اجلاس جمعے تک ملتوی کردیا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.