اہم خبریں

‏سیکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں آپریشن 4 دہشتگرد مارے گئے:

218

شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی  فورسزکی کارروائی میں 4 دہشتگرد مارے گئے جبکہ پاک فوج کے 2 جوان شہید اور 4 زخمی ہوئے۔

ترجمان پاک فوج کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایک کمپاؤنڈ میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کمپاؤنڈ کا محاصرہ کیا گیا تو دہشتگردوں نےفائرنگ شروع کردی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، مارے گئے دہشتگرد اغوا برائے تاوان اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں سےمقابلے میں نائب صوبیدار امین اللہ اور سپاہی شیر ضامن شہید ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں سےمقابلے میں 4سپاہی زخمی بھی ہوئے

urdu.geo.tv/latest/243756-

 

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.