کے یو جے {ورکرز} کا جرنلسٹس پروٹیکشن کمیشن پر تحفظات کا اظہار.
وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن سے ملاقات کرکے انہیں اپنے تحفظات سے آگاہ کرنے کا فیصلہ
کراچی
(اسٹاف رپورٹر)
کراچی یونین آف جرنلسٹس (ورکرز) نے سندھ حکومت کی جانب سے سندھ جرنلسٹس پروٹیکشن کمیشن کے قیام پر تحفظات کا اظہار کردیا ہے-
ایک بیان میں کے یو جے (ورکرز) نے کہا ہے کہ کمیشن میں تمام صحافیوں کی نمائندگی نہیں ہے- کمیشن کے سب سے بڑے اسٹیک ہولڈر صحافی ہیں لیکن کمیشن میں پیشہ ور صحافیوں کی نمائندگی نہیں ہے۔ کے یو جے کے صدر شکیل یامین کانگا اور جنرل سیکریٹری صابر علی نے کہا ہے کہ سندھ جرنلسٹس پروٹیکشن بل کی تیاری اور اسمبلی سے منظوری کیلئے مشاورت کے مرحلے میں بھی تمام لوگوں کو شامل نہیں کیا گیا۔ ہم نے کمیشن میں صحافیوں کی بھرپور نمائندگی کیلئے کہا تھا لیکن سندھ حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کمیشن میں جو نمائندگی دی گئی ہے اس میں سرکاری محکموں اور میڈیا مالکان کی نمائندگی ہے لیکن صحافیوں یا صحافتی تنظیموں کی نمائندگی نہ ہونے کے برابر ہے۔ ایک یو جےکے ممبر کو شامل کرکے سندھ جرنلسٹس پروٹیکشن کمیشن کو غیر متوازن اور مشکوک بنایا گیا ہے۔ کے یو جے (ورکرز)جرنلسٹس پروٹیکشن کمیشن پر وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن سے ملاقات کرے گی اور انہیں اپنے تحفظات سے آگاہ کرے گی.
موصول پی این اے