PNA
حیدرآباد 19 جون2022
ڈی ایس پی لیاقت حسین جسکانی کی سربراہی میں ایس ایچ او سب انسپیکٹر سید زاہد شاہ کی اپنے اسٹاف کے ہمراہ کاروائی
دوران پیٹرولنگ مخفی اطلاع پر تھانہ حدود میں چھاپہ مار کاروائیاں کرتے ہوئے 3 ملزمان کو مین پوری و انڈین گٹکا، شراب اور چرس فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا
بدنام زمانہ مین پوری فروش ملزم طارق چانڈیو کے قبضے سے 225 عدد تیار شدہ مین پوری اور انڈین گٹکے کے ساشے برآمد ہوئے
گرفتار ملزم منصور علی پٹھان کے قبضے سے چرس برآمد ہوئی
گرفتار ملزم طاہر زمان کے قبضے سے 1 عدد گیلن میں 10 کچی شراب برآمد ہوئی