اہم خبریں

عالمی ادارے اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کی نسل کشی کا نوٹس لیں۔ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن حیدرآباد

329

      PNA/PPI        

وکلاء کی جانب سے اسرائیل مردہ باد ریلی کا انعقاد 

حیدرآباد

ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن حیدرآباد کی اپیل پر پیر کے روز وکلاء نے فلسطین پر اسرائیلی بربریت کے خلاف اور فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے لیۓ یوم احتجاج منایا اور وکلاء نے عدالتی امور کا بائیکاٹ کیا اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ بار حیدرآباد کےبار روم میں وکلاء کی جنرل باڈی کا اجلاس منعقد کیا گیا اور ڈسٹرکٹ کورٹ سے پریس کلب حیدرآباد تک احتجاجی ریلی نکالی گئی اس موقع پر جنرل باڈی اور بعد ازاں ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوۓ ڈسٹرکٹ بار حیدرآباد کے صدر آصف شیخ ایڈوکیٹ جنرل سیکریٹری عمران برانو ایڈوکیٹ شاکر نواز شر ایڈوکیٹ سلیمان سروری ایڈوکیٹ و دیگر نے کہا کہ فلسطین پر اسرائیلی بربریت فلسطینی بچوں عورتوں اور نہتے نوجوانوں کا قتل عام عالمی جنگی جرائم میں آتا ہے اور عالمی اداروں کو فلسطینیوں کی نسل کشی اور اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کا فوری نوٹس لیتے ہوا اسرائیل پر اقتصادی پابندیوں اور ساشل بائیکاٹ کا اعلان کرنا چاہیۓ مقررین نے مزید کہا کہ بیت المقدس ہر مسلمان کو جان سے زیادہ عزیز اور مقدس ہے اور کوئی بھی مسلمان اس کی بے حرمتی ہر گز برداشت نہیں کر سکتا ریلی میں شریک وکلاء اسرائیل مردہ باد اور اقوام متحدہ جواب دو خون کا حساب دو کے نعرے لگا رہے تھے اور ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.