اہم خبریں

منیر پھنور نے حیسکو لیاقت کالونی سب ڈویزن کے مختلف بیچوں میں اپنی نگرانی میں بجلی چوروں کیخلاف طویل آپریشن

333
PNA/PPI

ایکس سی این گاڑی کھاتہ منیر پھنور کی بجلی چوروں کیخلاف کاروائی جاریکئی گھروں اور پلازوں میں چوری پکڑی گئی جس پر کاروائی کرتے ہوئےبجلی کے کنکشن منقطع اور بھاری جرمانے عائد

ایکس سی این گاڑی کھاتہ منیر پھنور کے ہمراہ ایس ڈی او حضرت حسین ہائیڈرو یونین کے چیئرمین سجاد قائم خانی اور جنرل سیکریٹری عامر پرویز بھی ہمراہ تھے.

حیدرآباد..وزیر اعظم پاکستان اور وزارت توانائی کے جاری کردہ احکامات کی روشنی میں حیسکو چیف مظفر عباسی کی ہداہت پر ایس ای سرکل ون جلال عباسی کے حکم پر ایکس سی این گاڑی کھاتہ منیر عباسی نے لیاقت کالونی سب ڈویزن میں بجلی کے نادہندگان اور بجلی چوروں کیخلاف گرینڈ آپریشن کیا ایکس سی این گاڑی کھاتہ کے ہمراہ ایس ڈی او لیاقت کالونی حضرت حسین ہائیڈرو یونین کے چیئرمین سجاد قائم خانی جنرل سیکریٹری عامر پرویز اور لیاقت کالونی سب ڈویزن کا اسٹاف بھی شامل تھا ایکس سی این منیر پھنور نے بجلی کے نادہندگان سے لاکھوں روپے ریکوری کرتے ہوئے کئی کنکشن ڈائریکٹ ہونے پر کنکشن منقطع کرتے ہوئے بھاری جرمانے بھی عائد کئے اور متعلقہ تھانے میں بجلی چوروں کیخلاف مقدمہ درج کرانے کا بھی عندیہ دے دیا میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایکس سی این گاڑی کھاتہ منیر پھنور نے کہا کہ کسی صورت بجلی چوروں کو نہیں چھوڑا جائیگا روز کی بنیاد پر چیکنگ کا سلسلہ شروع کیا ہے انہوں نے بجلی کے صارفین سے اپیل کی کہ وہ بجلی چوری کرنے والوں افراد کو بے نقاب کرتے ہوئے ہمہیں اطلاع دے تاکہ حیسکو کاروائی کرے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.