اہم خبریں

حیدرآباد!تھانہ مارکیٹ کی حدودپولیس مقابلے میں گرفتار ملزم سرگرم اسٹریٹ کرمنل گینگ کا کارندہ نکلا

253

PNA/HYD 24/7

حیدرآباد 13 مارچ 2022

گزشتہ رات تھانہ مارکیٹ کی حدود پرنس علی روڈ میراں اسکول کے قریب مارکیٹ پولیس نے دوران چیکنگ موٹر سائیکل پر سوار 2 مشکوک افراد کو رکنے کا اشارہ کیا جنہوں نے نہ رکتے ہوئے اور گرفتاری کے خوف سے پولیس پر فائرنگ شروع کردی پولیس نے جوابی کاروائی میں ایک ملزم بنام نعیم علی کو 30 بور پسٹل سمیت زخمی حالت میں گرفتار کیا اور فوری طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا تھا

ابتدائی تفتیش کے مطابق گرفتار ملزم اور اسکا مفرور ساتھی سرگرم اسٹریٹ کرمنلز گینگ سے تعلق رکھتے ہیں جو حالیہ دنوں میں شہر کے مختلف علاقوں سے شہریوں کو اسلحہ کے زور پر انکے قیمتی سامان سے محروم کرتے ہیں

گرفتار ملزم نے اپنے بیان میں لوٹ مار اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا مزید ملزم نے یہ بھی اعتراف کیا کہ گزشتہ رات وہ ایک واردات کرکے دوسری واردات کیلئے جارہے تھے جہاں انکا پولیس سے مقابلہ پیش آیا اور وہ گرفتار ہوگئے

گرفتار و مفرور ملزم کے خلاف تھانہ مارکیٹ میں پولیس مقابلے اور غیر قانونی اسلحہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا

گرفتار ملزم سے پولیس کی مزید تفتیش جاری ہے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.