صحافی مزمل سہروردی
معروف تجزیہ کار اور سینئر صحافی مزمل سہروردی نےکہا ہے کہ جہانگیر ترین اب عمران خان کے گلے میں ایسی ہڈی بن کر پھنسے ہوئےہیں جسےوہ نہ نگل سکتےہیں نہ باہر پھینک سکتےہیں،عمران خان جہانگیر ترین کو گرفتار کرنے کی بجائے انہیں گرفتاری سےڈرا کر رکھنا چاہتے ہیں، جہانگیر ترین کو عمران خان کی مخالفت کے باوجود "خفیہ حمایت” حاصل ہےاور وہ اگلے کسی سکرپٹ کے اچھے پلیئر کے طور پر بھی سامنے آئیں گے ،ایف آئی اے میں تو تفتیش پہلے ہوتی ہے ،ایف آئی آر بعد میں کاٹی جاتی ہے،اگر دوران تفتیش جہانگیر ترین کو گرفتار نہیں کیا گیا تو سمجھ جائیں میچ کتنا فکس ہے؟۔
تفصیلات کے مطابق یوٹیوب پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر کالم نگار مزمل سہروردی کا کہنا تھا کہ عمران خان کا دل تو چاہتا ہے کہ انہیں تحریک انصاف سے باہر نکال دیں لیکن وہ ایک آرکیٹیکٹ کی طرح یہ سارا کھیل بنانے میں شامل رہے ہیں اور تادم گفتگو جہانگیر ترین کو عمران خان کی مخالفت کے باوجود "خفیہ حمایت” حاصل ہےاور وہ اگلے کسی سکرپٹ کے اچھے پلیئر کے طور پر بھی سامنے آئیں گے ،سب یہ کہتے ہیں کہ جہانگیر ترین کی ایک اننگز ابھی باقی ہے اور اگلی اننگز میں بھی وہ اہم ہوں گے اور اسی خوف کے پیش نظر عمران خان اُن کے سکرو ٹائٹ رکھتے ہیں اور ان کو مشکلات میں رکھتے ہیں تاکہ وہ عمران خان کو چھوڑنے اور کسی بغاوت کے بارے میں نہ سوچیے .
بشکریہ
https://dailypakistan.com.pk/01-Apr-2021/1270558