اہم خبریں

لندن: ہم سب کا دل کرتا ہے کہ ہزارہ کمیونٹی کے دکھوں کا مداوا کریں، حسین نواز

263

سابق وزیر اعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز کا کہنا ہے کہ  ہم سب کا دل کرتا ہے کہ ہزارہ کمیونٹی کے دکھوں کا مداوا کریں، وزیراعظم بجائے انہیں گلے لگانے کے کہتے ہیں بلیک میل نہیں ہوں گا۔

ایک بیان میں حسین نواز نے کہا کہ  آپ ان کے زخموں پر نمک پاشی کرتے ہیں جو انتہائی افسوسناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ مريم نواز، نواز شریف کی ہدایت پر کوئٹہ گئیں، مجھے بطور بھائی مریم نواز پر فخر ہے۔

حسین نواز نے کہا کہ میں چاہتا ہوں ہر پاکستانی ہزارہ برادری کے ساتھ ہمدردی کا مظاہرہ کرے، ہزارہ برادری کے مطالبات میں کچھ غلط نظر نہیں آیا۔

انہوں نے کہا کہ میں مطالبہ کرتا ہوں کہ ہزاراہ برادری کو ان کا حق دیا جائے۔

https://jang.com.pk/news/869639

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.