اہم خبریں

پاکستان ہمارے لئے اللہ تعالیٰ کا تحفہ ہے: وزیراعظم عمران خان

212

بد قسمتی سے اس کی قدر نہ کرسکے، آنے والی نسلوں کی بہتری کیلئے ضروری ہے کہ طرز زندگی کو بدلا جائے۔

موسم بہار کی شجرکاری مہم کی تقریب سے خطاب

 پاکستان کو ہرا بھرا کرنے کیلئے نوجوانوں کے تعاون کی ضرورت ہے.عمران خان کا کہنا تھا کہ شجرکاری آنیوالی نسلوں کیلئے بہت ضروری ہے، ڈبلیو ڈبلیو ایف جیسے اداروں نے خیبرپختونخوا میں لگائے گئے ایک ارب درختوں کا آڈٹ کیا، بین الاقوامی ایجنسیز نے خیبرپختونخوا میں ایک ارب درخت لگانے کو سراہا۔خیبرپختونخوا میں ایک ارب درخت لگائے، اب ہمارا ہدف ہے 10 ارب درخت لگائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ لاہور اور پشاور کو گارڈن سٹی کہا جاتا تھا آج صورتحال مختلف ہے، درخت کاٹنے کے باعث آج لاہور میں آلودگی ہے، زمین اور سوچ میں تبدیلی لا رہے ہیں، لاہور میں 50 مقامات کی نشاندہی کی جہاں میواکی ٹیکنالوجی سے پودے لگا رہے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.