اہم خبریں

لکی مروت مدرسے سے بھاگے تین طلباء بچوں کو ورثاء کے حوالے کردیا:ترجمان۔موٹروے پولیس سائوتھ زون

266

 

نوری آباد موٹروے پولیس نے لکی مروت مدرسے سے بھاگے تین طلباء بچوں کو ورثاء کے حوالے کردیا۔۔

ورثاء نے موٹر وے پولیس کا شکریہ ادا کیا ۔۔

ترجمان موٹروے پولیس ساوتھ زون کے مطابق بیٹ نوری آباد سیکٹر جامشورو میں پیٹرولنگ پر مامور انسپکٹر شجاع عباس اور انسپکٹر اسرار احمد کو دوران گشت تین بچے بنام رحمان اللہ اور رضوان اللہ ولد اکبر علی خان، قسمت اللہ ولد شیر نواز سکنہ لکی مروت عمریں دس سے بارہ سال پریشان حالت میں ملے۔ جنھیں مذکورہ افسران بیٹ آفس نوری آباد لے آئے اور بچوں کو کھانا وغیرہ کھلایا۔مزید ڈی ایس پی اشرف عباس اور ایڈمن آفیسر ممتازعلی نے انکوائری کی تو معلوم ہوا کہ یہ تینوں بچے لکی مروت مدرسے میں زیر تعلیم ہیں جہاں سے بھاگے ہوئے ہیں۔ تاہم ان کے گھر والوں سے رابطہ کرکے بچوں کے متعلق بتایا گیا۔ بعد ازاں ان کے قریبی رشتہ دار جو کہ کراچی سے نوری آباد پہنچے مزید قانونی کارروائی کرنے کے بعد بچوں کو ان کے ورثاء کے حوالے کیا گیا ۔۔
ورثاء نے موٹر وے پولیس کا شکریہ ادا کیا اور دعا دی۔

دوسری جانب سیکٹر کمانڈر جامشورو سید فرحان احمد نے بھی مذکورہ افسران کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے شاباش اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا ہے

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.