ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل لاہورکی بڑی کارروائی.
PNA/HYD Report
ہنڈی حوالہ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے قبضے سے 4 کروڑ 20 لاکھ روپے اور 850000روپے مالیت کے پرائز بانڈ برآمد کر لئے گئے۔
ملزمان ہنڈی حوالہ اور کرنسی سمگلنگ میں ملوث تھے۔ملزمان کے قبضے سے ہنڈی حوالہ سے متعلق متعدد لسٹیں برآمد کر لی گئیملزمان کو لاہور کے علاقے گلبرگ سے گرفتار کیا گیا۔گرفتار ملزمان میں محمد عادل اور الیاس احمد شامل۔
ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔مزید تفتیش جاری ہے۔
ترجمان ایف آئی اے