اہم خبریں

کچھ پولیس اہلکاروں کی نا اہلی, عوام خمیازہ بھگتنے لگے منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن میں عام شہری پولیس گولی سے جاں بحق:

279

PNA/NPCK

Malik Jahanzab

ناظم آباد کے علاقے میں منشیات فروشوں کے خلاف پولیس آپریشن میں ایک عام شہری اپنی زندگی ہار گیا۔

اہل علاقہ میں اشتعال پھیل گیا کیا اور انہوں نے پولیس والوں کو پکڑ کے تشدد کا نشانہ بنایا۔

موصول ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کہ پولیس اہلکار کوئی معقول جواب نہ دے سکے کہ انہوں نے شہری کو کیوں مارا.

پی این اے کو اس واقعے کی موصول ہونے والی مختلف قسم کی ویڈیوز میں سے ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عوام کس قدر مشتعل ہیں پولیس پر پتھراؤ بھی کیا اور رینجرز بھی موقع پر پہنچ گئی ہے۔

اہل علاقہ کے مطابق موٹر سائیکل سوار دو پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے 45 سالہ عثمان جاں بحق ہوگیا یا جس علاقے میں چپس کی دکان تھی۔

عوام نے یہ بھی الزام لگایا کہ ناظم آباد کابلی بازار میں ہونے والے اس واقعے کے پیچھے پولیس منشیات فروشوں کے اڈوں کی سرپرستی کرتی ہے۔۔

بعد ازاں پولیس کی بھاری نفری اور رینجرز اہلکار بھی پہنچ گئے۔

اعلی افسران کی جانب سے شفاف تفتیش اور انصاف کی یقین دہانی پر مظاہرین نے پولیس اہلکاروں کو رینجرز کے حوالے کردیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.